موچھو سرینگر میں تیز رفتار ریل گاڑی نے ،چار گھوڑوں کو کچل کر ابدی نیند سلا دیا

سرینگر/23فروری : سرینگر کے مضافاتی علاقہ ماچھو میں تیز رفتار ٹرین نے چار گھوڑوں کو کچل کر ہلاک کر دیا ۔ سی این آئی کے مطابق ماچھو علاقے میں اتوار کی صبح اس وقت المناک حادثہ پیش آیا جب تیز رفتار ٹرین نے چار گھوڑوں کو کچل کر ہلاک کر دیا ۔ ریلوئے پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ماچھو علاقے میں اتوار کی صبح تیز رفتار ٹرین کی زد میں چار گھوڑے اس وقت آئے جب بڈگام سے ٹرین سرینگر کی طرف جا رہی تھی کہ گھوڑوں نے اچانک ریلوئے ٹریک کراس کرنے کی کوشش کی ۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے میں کچھ گھوڑوں کی موت واقع ہوئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔

Comments are closed.