سرینگر/23فروری : سرحدوں پر جاری سیز فائر خلاف ورزیوں کے بیچ ٹنگڈار میں لوگوں نے احتجاجی مظاہر ے کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ زیر زمین بنکر تعمیر کئے جائیں تاکہ انسانی جانوں کا زیاں ہونے سے بچا جائے ۔ سی این آئی نمائندے نے کپواڑہ سے اس ضمن میں اطلاع فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ٹنگڈار کے لوگوں نے اتوار کو زور دار احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ سرحدوں کشیدگی کے باعث ان کی زندگیاں اجیران بن گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی فائرنگ سے جہاں انسانی جانوں کا زیاں ہو جاتا ہے وہیں ان کے رہائشی مکانات کو بھی نقصان پہنچ گیا ہے جبکہ ان کا گھروں سے باہر نکلنا بھی محال ہو گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں ان کو شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ ان کی زندگیوں کو بھی خطرہ لاحق ہو گیا ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ زیر زمین بنکر تعمیر کئے جائیں تاکہ آگے انسانی جانوں کا زیاں ہونے سے بچ جائے جبکہ ان کی پریشانیوں کا ازالہ ہو سکے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ٹنگڈار اور اس کے ملحقہ علاقوں میں جلد از جلد زیر زمین بنکر تعمیر کئے جائیں جبکہ سرحدوں پر جاری کشیدگی کو بند کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں جائے تاکہ ان کو کسی بھی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ (سی این آئی )
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.