سرینگر/23فروری : سنڈے مارکیٹ گذشتہ دو اتوار مسلسل بند رہنے کے بعد آج ایک بار پھر دوبارہ کھل گیا جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کرکے مختلف اشیاء کی خریداری کی جبکہ سکول بستوں، سٹیشنری آیٹم اور سکولوں سے متعلق چیزوں کی کافی خریداری ہوئی ۔ سوموار کوتعلیمی ادارے دوبارہ کھلنے سے قبل سنڈے مارکیٹ میں لوگوں نے سکولوں کیلئے درکار اشیاء کی خریداری کی جس میں سکول بستے ،سٹیشنری، ٹفن ، واٹر بوتلیں اور دیگر اقسام کی چیزیں شامل ہیں ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وادی کشمیر کا سب سے بڑے بازار سنڈے مارکیٹ میں آج دو ہفتوں بعد ایک بار پھر ہزاروں کی تعداد میں چھاپڑیاں سجائی گئیں جس میں مختلف اشیاء کی چیزیں سجائی گئی تھیں جہاں پر وادی کے اطراف و اکناف سے آئے ہوئے لوگوںنے یہاں جم کر خریداری کی ۔ ٹورسٹ ریسپشن سنٹرسے لیکر مہاراجہ بازار امیرا کدل تک دونوں جانب ہزاروں کی تعداد میں چھاپڑی فروشوں نے مال سجایا جس میں گرم ملبوسات، کمبل، اور دیگر سازوسامان تھا ۔ ہزاروں کی تعداد میں لوگ سنڈے مارکیٹ پہنچے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے ۔ سنڈے مارکیٹ میں خواتین نے کئی طرح کے چیزوں کی جم کر خریداری کی جن میں زیادہ تر گرم ملبوسات شامل ہیں ۔ سنڈے مارکیٹ میں ہزاروں کی تعداد میں تاجر اپنی چھاپڑیاں لگاکر ان پر مال سجاتے ہیں جن میں کراکری، ہوزری، جرابے، جوتے ، سٹیشنری، کتابیں ، پنٹ ، شیٹ، بیڈ شیٹ، مختلف اقسام کی کمبلیں ، الیٹرانک سامان ، جن میں موبائل وغیرہ بھی شامل ہوتا ہے ۔ جبکہ اچھی کمپنیوں کے ساتھ ساتھ ادنا کمپنیوں کا مال بھی خریداروں کی خدمت میں رکھا جاتا ہے ۔ سوموار کوتعلیمی ادارے دوبارہ کھلنے سے قبل سنڈے مارکیٹ میں لوگوں نے سکولوں کیلئے درکار اشیاء کی خریداری کی جس میں سکول بستے ،سٹیشنری، ٹفن ، واٹر بوتلیں اور دیگر اقسام کی چیزیں شامل ہیں ۔سنڈے مارکیٹ وادی کاایک وہ واحدمارکیٹ ہیں جہاں پر اس تعدادمیں لوگ خریداری کرتے ہیں اور خریداری کی غرض سے ہی لوگ یہاں آتے ہیں ۔ سنڈے مارکیٹ سے جڑے کئی افراد نے سی این آئی کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ اس مارکیٹ کی وجہ سے ہی ان کے اہل و عیال کا پیٹ پلتا ہے کیوں کہ ہفتے کے چھ دن وہ سنڈے مارکیٹ کیلئے مال تیار رکھتے ہیں اور اس روز یہاں فروخت کرتے ہیں ۔ سنڈے مارکیٹ کی وجہ سے ہزاروں لوگوں کو روزگار ملتا ہے جن میں چھاپڑی فروشوں کے علاوہ ، مسافر گاڑیوں ، آٹو ڈرائیوروں ، لوڈ کیریر والوں اور دیگر لوگ بھی سنڈے مارکیٹ کی وجہ سے اچھا خاصہ کاروبار کرتے ہیں ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.