سرینگر/22فروری : وسطی ضلع گاندربل کے نونر علاقے میں آج صبح ایک مکان سے اچانک آگ نمودار ہوئی جس کے نتیجے میں ایک دو منزلہ مکان خاکستر ہوگیا جبکہ ایک دکان بھی آگ کی لپیٹ میں آگیا جس کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا سازوسان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وسطی ضلع گاندربل کے نونر علاقے میں جاید احمد شخ والد عبدل احد شخ ساکن نونرگاندربل کا مکان جو دومنزل کاتھا آج صبح سات بجے کے قریب ایک آگ کے واردات میں جل کرپوری طرح تباہ ہوگیا۔لوگوں کے مطابق جب وہ صبح کی نماز کے بعد گھر کی طرف جارہے تھے تو انہوں نے آگ کے شعلے اٹھتے ہوے دیکھے مقامی لوگوں نے اپنے گھروں سے پانی نکالا اور آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جس دوران ایس ایچ او گاندربل اور اس کے اہلکاروں اور فائرسروس کے اہلکاروں نے بھی آگ پر قابو کرنے میں لوگوں کے ساتھ ساتھ کام کیا اور نزدیک مکانوں اور دکانوںمیں آگ پھیلنے سے بچایامکان کے جل جانے سے لاکھوں کی مالیت کا نقصان ہوا ہے۔مقامی لوگوں نے اتنظامہ سے اپیل کرتے ہوے کہا کہ اس عریب کی مدت کی جائے تاکہ یہ پھر سے اپنی زندگی شروع کرسکے. تحصیلدار گانربل نے بھی جائے واردات کا دورہ کیا ہے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.