سرینگر/22فروری: ترال کے دورافتادہ علاقوں میں بجلی کی عد م دستیابی کے خلاف گوجر طبقہ سے وابستہ سینکڑوں افراد میں ترال میں احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے سڑک کو کئی گھنٹوں کو بند کیا اور مطالبہ کیا کہ ان علاقوں میں جلد از جلد بجلی کی بحالی کو یقینی بنایا جائے ۔ سی این آئی نمائندے نے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ترال کے دور افتاد علاقوں میں بجلی کی عدم دستیابی کا معاملہ سنگین ہوتا جا رہا ہے ۔ نمائندے کے مطابق بجلی کی عدم دستیابی کے خلاف ترال کے دور افتاد علاقوں سے آئے ہوئے گوجر طبقے سے وابستہ لوگوں نے بجلی گھر کے باہر محکمہ پی ڈی ڈی کے خلاف احتجاج کیا۔ نمائندے کے مطابق ترال کے گترو بنگڈار، حاجن ،نارستان اور درگڑ علاقے سے آئے ہوئے تھے جو بجلی کی ابتر صورتحال کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔نمائندے کے مطابق احتجاجی مظاہرین نے ترال ستورہ روڈ پر کئی گھنٹوں تک دھرنا دیا تھا جس کے نتیجے میں کئی گھنٹوں تک ٹریفک کی نقل و حمل بھی مسدود ہو کر رہ گئی ۔ احتجاجی مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ جہاں ایک طرف سے ان علاقوں میں بجلی کا کوئی نام ونشان نہیں ہے وہیں ماہانہ فیس کو بڑھادیا گیا جو کہ ان کے خلاف سراسر ناانصافی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مزکورہ علاقوں میں بجلی کی ترسیلی لائن بھی مکمل طور خستہ ہوچکی ہے جس کی وجہ سے وہ سڑک پر آنے کو مجبور ہوگئے۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے مداخلت کرکے ماہانہ فیس کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ علاقے میں خستہ ترسیلی لائن کو بحال کرنے کی اپیل کی ہے
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.