سرینگر17 فروری//یو پی آئی // جموںوکشمیر کے لفٹنٹ گورنر نے نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ ، وزیر اعظم ہند کے دفتر میں تعینات وزیر مملکت اور قومی سلامتی مشیر کے ساتھ ملاقات کی جس دوران جموںوکشمیر کی سیکورٹی صورتحال پر وزراءکو تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی ۔ میٹنگ کے دوران جموںوکشمیر میں سیاحتی کو فروغ دینے اور ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کو وادی کشمیر میں سرمایہ کاری کرنے کا معاملہ بھی زیر بحث رہا۔ معلوم ہوا ہے کہ میٹنگ کے دوران ایل جی موصوف نے کشمیر وادی میں سرگرم عسکریت پسندوں کے خلاف شروع کئے گئے جنگجو مخالف آپریشنز کے بارے میں جانکاری فراہم کی اور اس سلسلے میں ایک مفصل رپورٹ بھی وزیر داخلہ کو سونپی ۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق جموںوکشمیر کے لفتنٹ گورنر گریش چندر مومر نے نئی دہلی میں وزیر داخلہ امیت شاہ ، وزیر اعظم ہند کے دفتر میں تعینات وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ اور قومی سلامتی مشیر اجیت کما رڈوال کے ساتھ ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق مطابق ایل جی موصوف نے میٹنگ کے دوران جموںوکشمیر کی سلامتی صورتحال اور سرگرم عسکریت پسندوں کے خلاف چلائے جارہے جنگجو مخالف آپریشنز کے بارے میں مکمل جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ امن وقانون کو بنائے رکھنے کی خاطر سیکورٹی ایجنسیاں پوری طرح سے مستعد ہیں۔ انہوںنے کہاکہ وادی کشمیر میں حالات معمول پر آرہے ہیں اور لوگ بھی انتظامیہ کو ہر سطح پر تعاون فراہم کر رہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران ایل جی موصوف نے وادی کشمیر میں پچھلے دو ماہ کے دوران جنگجو مخالف آپریشنز کے بارے میں بھی مکمل جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ حالیہ ایام کے دوران سیکورٹی ایجنسیوں کو بڑی کامیابیاں ملی ہیں جبکہ سرگرم ملی ٹینٹوں کے ساتھ ساتھ اُن کے معاونین کو بھی تلاش کیا جارہا ہے اور پچھلے ڈیڑھ ماہ کے دوران درجنوں بالائی ورکروں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران جموںوکشمیر میں تعمیر وترقی کا جال بچھانے اور سیاحتی شعبے کو مضبوط کرنے کا معاملہ بھی چھایاجا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق میٹنگ کے دوران ایل جی موصوف نے مرکزی وزراءکو بتایا کہ عوامی فلاح و بہبود کی خاطر مختلف اسکیموں کو رائج کیا گیا ہے جس کے زمینی سطح پر مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران مئی کے مہینے میں گلوبل انوسٹرس سمٹ کرانے پر غور وغوض ہوا جس دوران ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں کے نمائندے جموںوکشمیر میں سرمایہ کاری کرنے کی خاطر حتمی فیصلہ لیں گے۔ ذرائع کے مطابق ایل جی موصوف نے بتایا کہ جموں اور سرینگر میں گلوبل انوسٹرس سمٹ کا انعقاد ہوگا جس دوران کئی بڑی کمپنیوں کے نمائندے شرکت کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ جموںوکشمیر میں غیر ملکی کمپنیوں کی جانب سے سرمایہ کاری سے ایک لاکھ نوجوانوں کو روزگار ملنے کا امکان ہے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ایل جی موصوف نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اور قومی سلامتی مشیر اجیت کمار ڈوال کو مارچ کے مہینے میں ضمنی پنچایتی انتخابات کے بارے میں بھی جانکاری دیتے ہوئے کہاکہ پُر امن چناو کی خاطر سبھی تیاریاں مکمل کیں گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایل جی مرمو نے مرکزی لیڈر شپ کو اس بات کی بھی جانکاری دی کہ پوری وادی میں ٹو جی انٹرنیٹ سروس کو بحال کیا گیا ہے جبکہ لیڈران کی رہائی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران جموںوکشمیر کو ڈومسائیل کے ذمرے میں لانے پر بھی غور ہوا جس دوران مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے ایل جی مرمو کو بتایا کہ اس حوالے سے وزارت داخلہ کے سینئر آفیسران کے درمیان گفت وشنید چل رہی ہیں اور بہت جلد اس پر فیصلہ لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق مرکزی وزارت داخلہ کی خصوصی سیل ڈومسائیل پر کام کر رہی ہیں اور آئندہ ایک ہفتے کے اندرا ندر مرکزی حکومت اس پر فیصلہ لے رہی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے ایل جی موصوف کو بتایا کہ سرگرم عسکریت پسندوں اور اُن کے مدد گاروں کے خلاف آپریشنز میں مزید وسعت لانے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ جمو ں خاص کر وادی کشمیر میں ملی ٹینسی کو پنپنے کا کوئی موقع فراہم نہیں کیا جانا چاہئے اور سرگرم عسکریت پسندوں کے خلاف چلائے جا رہے ہیں آپریشن میں شدت لانے کی ضرورت ہے تاکہ سرگرم عسکریت پسندوں کی حوصلہ شکنی ہو سکے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ مرکزی وزارت داخلہ نے ضمنی پنچایتی انتخابات کے حوالے سے پیرا ملٹری فورسز کی تعیناتی کے بارے میں بھی ایل جی موصوف کو جانکاری دی تاہم قومی سلامتی مشیر اجیت کمار ڈوال نے میٹنگ کے دوران بتایا کہ پانچ اگست کے بعد مرکزی حکومت نے اضافی پیرا ملٹری فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی اور وہ ضمنی پنچایتی چناو کے دوران بھی اپنی خدمات انجام دیں گے۔ معلوم ہوا ہے کہ میٹنگ کے دوران مرکزی وزیر داخلہ نے بتایا کہ 2مار چ سے شروع ہو رہے پارلیمنٹ سیشن کے دوران جموںوکشمیر یوٹی کا بجٹ بھی پیش کیا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ مرکزی وزارت داخلہ اور وزارت خزانہ کے آفیسران نے اس سلسلے میں سبھی تیاریاں مکمل کیں ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ایل جی موصوف کی نئی دہلی میں سرگرمیاں غیر معمولی اہمیت کی حامل ہیں ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.