سرینگر15 فروری//یو پی آئی // سیکورٹی فورسز نے نارواو بارہ مولہ کے چھ دیہی علاقوں کو محاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پر جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا۔ دفاعی ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مشکوک افراد کی نقل وحرکت کی اطلاع ملنے کے بعد ان علاقوں کو محاصرے میں لیا گیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق سنیچر اعلیٰ الصبح 46آر آر ، ایس اوجی بارہ مولہ نے نارواو کے چھ علاقوں کو محاصرے میں لے کر جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا۔ نمائندے کے مطابق سیکورتی فورسز نے نارواو بارہ مولہ کے نملن ، گلستان ، کھال ، گواس ، گوری وان اور ہردہ کھال علاقوں کو سیل کرکے فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ چھ دیہی علاقوں کو سیکورٹی فورسز نے پوری طرح سے سیل کیا ہے جبکہ گھر گھر تلاشی آپریشن بھی جاری ہے۔ دفاعی ذرائع نے نارواو بارہ مولہ کے چھ دیہی علاقوں میں جنگجو مخالف آپریشن شروع کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فورسز نے ان علاقوں کو محاصرے میں لے لیا۔ دفاعی ذرائع کے مطابق شمالی کشمیر میں سرگرم عسکریت پسندوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ کسی کو بھی شمالی کشمیر میں حالات کو درہم برہم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ مقامی ذرائع کے مطابق جنگجو مخالف آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز کے اہلکار رہائشی مکانات کی تلاشی کے ساتھ ساتھ مکینوں کے شناختی کارڈ باریک بینی سے چیک کر رہے ہیں۔ مقامی کا مزید کہنا ہے کہ فورسز نے ایک وسیع علاقے میں پہرے بٹھا دئے ہیں اور کسی کو بھی گھروں سے باہر آنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہیں۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.