غلام نبی آزاد نے مرکزی وزیر داخلہ کو خط ارسال کیا

ایس آر او 202میں ترمیم کی جائے تاکہ جموں وکشمیر کے ملازمین کو راحت مل سکے /غلام نبی آزاد

سرینگر15 فروری: راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر نے مرکزی وزیر داخلہ کو خط ارسال کیا جس میں ایس آر او 202میں ترمیم کرنے اور جموںوکشمیر و لداخ کے ملازمین کو راحت دینے پر زور دیا گیا۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق جموںوکشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور موجودہ راجیہ سبھا لیڈر غلام نبی آزاد نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں جموںوکشمیر میں تعمیرو ترقی کا جال بچھانے اور دوسرے اہم مسائل اُبھارے گئے۔ غلام نبی آزاد کے مطابق مرکزی وزیر داخلہ پر زور دیا گیا کہ ایس آر او 202میں ترمیم کی جائے تاکہ جموںوکشمیر اور لداخ کے ملازمین کو راحت مل سکے۔ انہوںنے کہاکہ پانچ نئے میڈیکل کالجوں کیلئے اضافی فنڈ واگزار کرنا بھی ناگزیر بن گیا ہے۔ غلام نبی آزاد کا مزید کہنا تھا کہ سال 2015میں اُس وقت کی ریاستی حکومت نے ایس آر او 202کو لاگو کرنے کی خاطر آرڈر نکالا جس کی رو سے جو کوئی بھی نیا ملازم تعینات ہوگا اُس کیلئے پانچ سال تک بنیادی تنخواہ پر ہی کام کرنا لازمی ہوگا۔ چونکہ اب جموںوکشمیر یو نین ٹریٹری میں ضم ہو گئی ہے لہذا ایسے ملازمین کو راحت ملنی چاہئے۔ انہوںنے کہاکہ جموںوکشمیر میں تعینات سبھی ملازمین کیلئے پنشن اور دوسری مراعات کے ذمرے میں بھی لانا چاہئے ۔ انہوںنے کہاکہ ایس آر او 202میں ترمیم کرنا اب لازمی بن گیا ہے کیونکہ اس سے ملازمین کے حقوق سلب ہو رہے ہیں۔ غلام نبی آزاد نے مرکزی وزیر صحت ہرش وردھن کے نام بھی ایک خط ارسال کرتے ہوئے اُنہیں راجوری ، ڈوڈہ ، اننت ناگ اور بارہ مولہ میں میڈیکل کالجوں پر ہو رہے کام کو فوری طورپر مکمل کرنے پر زور دیا گیا۔

Comments are closed.