سرینگر15 فروری: بھارت نے ترکی کے صدر کی جانب سے کشمیر کے متعلق دئے گئے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ کسی تیسرے ملک کو کشمیر معاملے میں مداخلت کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ ہے لہذا ترکی کو اس میں مداخلت نہیں کرنی چاہئے۔خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق نئی دہلی میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران دفتر خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے ترکی صدر کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ ہے لہذا تیسرے فریق کو اس میں مداخلت کرنے کی ضرورت نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ترکی صدر نے کشمیر کے متعلق جو بھی کہا ہم اُس کو مسترد کرتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے لہذا کسی تیسرے فریق کو اس میں ٹانگ اڑانے کی کوئی ضرورت نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ بھارت نے ترکی کی لیڈر شپ پر واضح کیا ہے کہ کشمیر کے متعلق رائے ذنی بھارت کیلئے ناقابل برداشت ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ترکی کے صدر کو پاکستان میں موجود دہشت گرد کیمپوں اور وہاں ملی ٹینٹو ں کو تربیت دینے کا معاملہ اُٹھانا چاہئے تھا۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان پوری دنیا کیلئے خطرہ بن چکا ہے کیونکہ وہاں کی سرزمین پر عسکریت پسندوں کو تربیت دے کر پوری دنیا میں بھیجا جا رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان اپنی سرزمین مسلسل بھارت مخالف سرگرمیوں کیلئے استعمال کر رہا ہے اور سبھی ممالک نے بھارت کے موقف کی تائید بھی کی ہے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.