سرینگر14 فروری: شہریت ترمیمی بل کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے سابق مرکزی وزیر داخلہ نے کہاکہ اگر کسی بھی مسلمان کو حراستی کیمپ منتقل کیا گیا تو اس کے خلاف پورے ملک میں ایجی ٹیشن شروع کی جائے گی۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطاب ق سابق مرکزی وزیر داخلہ پی چدامبرم نے شہریت ترمیمی بل کو اقلیت مخالف قرار دیتے ہوئے کہاکہ اگر اس قانون کو لاگو کرکے مسلمانوں کو حراستی کیمپوں میں رکھا گیا تو پورے ملک میں ایجی ٹیشن شروع کی جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ عدالتِ عظمیٰ کے فیصلے تک اس قانون کو کسی بھی صورت میں لاگو نہیں ہونے دیں گے۔ سابق مرکزی وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے آسام میں این آر سی کو لاگو کیا جس کے نتیجے میں 19لاکھ ہند و کی شہریت ختم ہو کررہ گئی ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.