سرینگر/14فروری /سی این آئی// پونچھ کرینی سیکٹر میں آر پار گولہ باری کے نتیجے میں ایک عام شہری ہلاک اور دیگر تین زخمی ہوئے ہیں جبکہ شاہ پورسیکٹر میں مارٹار گولہ ایک مسجد میں گرآیا جس کے نتیجے میں مسجد کو جزوی نقصان پہنچا ہے ۔ ادھر آر پارگولہ باری کی وجہ سے شہری آبادی خوف و دہشت کے ماحول میں اپنے گھر میں سہم کے رہ گئے ہیں جبکہ شہری کی ہلاکت سے لوگ اور زیادہ خوفزدہ ہوگئے ہیں ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق کرنٹ نیوز آف انڈیاکے مطابق ہندوپاک سرحدی کشیدگی ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی اور آئے روز دونوں جانب سخت گولہ باری کی جارہی ہے آج تازہ وقعہ میں سرحدی ضلع پونچھ کے کیرنی کے شاہ پورسیکٹر میں صبح سے ہی آر پار شدید گولہ باری جاری رہی جس کے نتیجے میں ایک شہری ہلاک اور دیگر تین زخمی ہوئے ہیں ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جمعہ کی صبح سے ہی دونوں جانب شدید گولہ باری شروع ہوئی اور اس دوران پاکستانی گولہ باری کی زدمیں آکر شاہ پور کیرنی سیکٹر میں ایک شہری مورٹار کے ٹکڑوں کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا جس کی شناخت بدرالدین کے بطور ہوئی ہے اس دوران دیگر تین شہری زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ پاکستان کی جانب سے داغا گیا ایک مورٹار ایک مقامی مسجد شریف مین آکر گرا جس کی وجہ سے مسجد شریف کو جزوی نقصان پہنچا ہے ۔ ادھر دفاعی ذرائع نے اس واقع کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فوج نے جمعہ کی صبح بھارت کی اگلی فوجی چوکیوںکو نشانہ بناکرشاہ پور کیرنی سیکٹر میںشدید گولہ باری کی اور شہری آبادی کو بھی نشانہ بنایاتاہم بھارتی فوج نے پاک فوج کی گولہ باری کابھر پور جواب دیتے ہوئے پاک فوجی چوکیوں کو تباہ کیا ہے جسمیں کئی فوجی ہلاک یا زخمی بھی ہوئے ہیں۔ دفاعی ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی فوج کی گولہ باری شہری آبادی میں آگرے جس کی وجہ سے ایک شہری ہلاک اوردیگر تین زخمی ہوئے ہیں جبکہ ایک مورٹار شل شاہ پور میں ایک مسجدمیں آگرا جس کی وجہ سے مسجد شریف کو جزوی نقصان پہنچا ہے ۔ (سی این آئی )
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.