بچوں کی نعش گھر لیجا نے کے دوران سڑک کا المناک حادثہ پیش آیا

دو خواتین سمیت ایک ہی کنبے کے پانچ افراد لقمہ اجل ، کشواڑ میں کہرام

سرینگر/12فروری: ؎جموں کے کشتواڑ ضلع میں بدھ کو سڑک کے ایک المناک حادثے کے دوران دو خواتین سمیت ایک ہی کنبے کے پانچ افراد لقمہ اجل بن گئی ۔ سی این آئی کو اس ضمن میں کشتواڑ سے نمائندے نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ کشتواڑ کے درب شالا علاقہ بدھ کی صبح اس وقت ماتم کدہ میں تبدیل ہو گیا جب المناک سڑک حادثے میں ایک ہی کنبے کے پانچ افراد کے موت کی خبر علاقے میں پھیل گئی ۔ نمائندے نے بتایا کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب جموں سے کشواڑ کی طرف ایک کنبے بچے کی نعش کو لیکر واپس آرہا تھا تو اچانک پانی نالہ کشتواڑ کے قریب گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک ہی کنبے کے پانچ افراد جن میں دو خاتون بھی شامل تھی لقمہ اجل بن گئی ۔ حادثے کی خبر پھیلتے ہی مقامی لوگوں نے اگرچہ جائے مقام پر پہنچ کر پانچ افراد کو اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی تاہم ڈاکٹروں نے انہیں وہاں مردہ قرار دیا ۔ حادثے میں ہلاک شدہ افراد کی شناخت سنجے کمار، پون کمار، ریکھا دیوی، ریتا دیوی اور کیول کرشن تعلق تحصیل درب شالا کے بھادٹ گاوں سے تھا۔پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک کنبے گاڑی میں سوار ہوکر جموں سے کشتواڑ کی طرف آ رہا تھا جس دوران اچانک ان کی گاڑی گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار پانچ افراد ہلاک ہو گئے ۔ انہوں نے بتایا کہ معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔ جبکہ ہلاک شدہ افراد کو آخری رسومات کیلئے لواحقین کے سپرد کر دیا گیا ۔

Comments are closed.