ڈاکٹر فاروق کب رہا ہوکر پارلیمنٹ میں اپنی کرسی پر بیٹھیں گے: ملائم سنکھ یادو

لوک سبھا میں وقفہ سوالات کے دوران کا اسپیکر سے سوال

سرینگر/11فروری: پارلیمنٹ بجٹ جلاس کے دوران لوک سبھا میںنیشنل کانفرنس صدر اور رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد اللہ کی نظر بندی معاملے کی گونج اس وقت سنائی دی جب وفقہ سوالات کے دوران سماجی وادی پارٹی کے لیڈر ملائم سنگھ یادو نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کب ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی رہائی عمل میں لائی جائے اور وہ ہاوس میں حاضر جائیں گے ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق لوک سبھا میں وقفہ سوالات کے دوران ملائم سنگھ یادو نے جموں کشمیر میں رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد اللہ کی نظر بندی کا معاملہ اٹھا ۔ ملائم سنگھ نے سوال کرکے پوچھا کہ ہمارے ساتھی ڈاکٹر فاروق ایوان میں میرے ساتھ ہی بیٹھتے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ کب وہ آکر اپنی سیٹ پر بیٹھ جائیں گے ۔ تاہم اسپیکر نے اس معاملے میں سرکار سے جواب طلب کرنے کے بجائے کارروائی کو آگیا لیا اور دوسرے سوالات سنیں ۔ قابل ذکر ہے کہ جموں کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر اور رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد اللہ کی گرفتاری پانچ اگست کو عمل میں لائی گئی جس کے بعد ماہ ستمبر میں ان پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کرکے انہیں گھر میں ہی نظر بند کرکے رکھا گیا ۔ (سی این آئی)

Comments are closed.