اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل 15 تاریخ کو پاکستان کا دورہ کریں گے
کرتارپور راہدری کا دورہ بھی کریگے ، پاکستانی لیڈران سے ملاقات کے دوران کشمیر مسلے پر بھی تبادلہ خیال ہوگا
سرینگر/11فروری: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گتریس 15 فروری کو پاکستان کے دورے پر پہنچیں گے۔بتایا جاتا ہے کہ دورے کے دوران اقوم متحدہ کے جنرل سیکرٹری کرتا پور کا بھی دورہ کریں گے جبکہ پاکستان کی جانب سے مسئلہ کشمیر کو بھی اجاگر کیا جائے گا ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گتریس 15 فروری کو پاکستان کے دورے پر پہنچیں گے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ 14 رکنی وفد اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے ہمراہ ہوگا۔عالمی ادارہ کے اعلیٰ عہدیدار اپنے پاکستان میں قیام کے دوران صدر عارف علوی ، وزیر اعظم عمران خان اور دیگر پاکستانی شہریوں سے ملاقاتیں کریں گے۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل پاکستان میں اقوام متحدہ کے مشن کے دفاتر کا بھی دورہ کریں گے۔تجزیہ کاروں نے خطے کی صورتحال کے پیش نظر اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے دورے کو بہت اہم قرار دیا ہے۔بتایاجاتا ہے کہ دورے کے دوران پاکستان کی جانب سے مسئلہ کشمیر کو بی اجاگر کیا جائے گا جبکہ اس موقعہ پر اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کرتار پور راہداری کا بھی دورہ کریں گے جہاں وہ سکھ برادری سے ملاقات بھی کرینگے ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سیکرٹری جنرل نے کشمیر کی صورتحال پر بار بار اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے پاکستان اور بھارت کے مابین بامعنی بات چیت کا مشورہ بھی دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ اقوام متحدہ نے کشمیر کی صورتحال پر اپنا موقف تبدیل نہیں کیا۔
Comments are closed.