ملک کے کسی بھی شہری پر جموں کشمیر جانے سے کوئی روک نہیں / ریڈی

یورپی سفیروں نے جموں کشمیر کا دورہ کرکے از خود حالات کا مشاہدہ کیا

سرینگر/11فروری: ملک کے شہریوں کو جموں کشمیر جانے پر کوئی پابندی نہیں ہے کی بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ جی کیشن ریڈی نے کہا کہ جموں کشمیر کو یونین ٹیرٹری میں تبدیل کرنے کے بعد مختلف ممالک کے نمائندوں نے جموں کشمیر کا دورہ کرکے وہاں خود حالات کا جائزہ لیا ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق لوک سبھا میں ایک سوال کے جواب میں جی کیشن ریڈی نے کہا کہ ملک کے کسی شہری پر پابندی عائد نہیں ہے کہ وہ جموں کشمیر کا دووہ نہیں کر سکتا ہے ۔ یورپی وفد کے دورے کے بارے میں سوال کے جواب میں امور داخلہ کے وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ جموں کشمیر کی زمینی صورتحال جاننے کیلئے وفود نے ان سے درخواست کی تھی کہ انہیں جموں کشمیر جانے کی اجازت دی جائے جس کے مد نظر 9اور 10جنوری کو یورپی یونین وفد جس میں مختلف ممالک کے 15اعلیٰ عہدیدار بھی شامل تھے نے جموں کشمیر کا دورہ کرکے وہاں کی صورتحال کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے کہا کہ دورے کے دوران وفود نے از خود جموں کشمیر کے حالات کا جائزہ لیا جبکہ انہوں نے لوگوں سے ملاقت کی ۔ ریڈی نے کہا کہ وفد نے از خود دیکھا کہ جموں کشمیر کو یونین ٹریٹری میں تبدیل کرنے کے بعد جموں کشمیر کے حالات کس طرح سے معمول پر ہے اور لوگ اپنے کاروبار کے ساتھ مصروف تھے ۔

Comments are closed.