12فروری سے یورپی پونین سفیروں کے جموں کشمیر کے کا آغاز متوقع
مرکزی سرکار کی جانب سے دعوت نامہ موصول ہونے کے باوجود روسی سفیر کا جموں و کشمیر دورہ سے انکار
سرینگر/11فروری/: 12فروری سے شروع ہونے والے یورپی پونین سفیروں کے جموں کشمیر کے دورے پر آنے سے روس نے انکار کیا ہے ۔ خیال رہے کہ گزشتہ ماہ یوروپی یونین کی پارلیمنٹ میں زیر بحث آنے والی جموں و کشمیر سے متعلق قرارداد پر رائے دہی سے قبل 25 غیر ملکی سفیروں کا ایک وفد 12فروری سے جموں و کشمیر کا دورہ کرے گا۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق مرکزی حکومت کی جانب سے دعوت نامہ موصول ہونے کے باوجود روسی سفیر جموں و کشمیر کا دورہ نہیں کریں گے۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مطابق مرکزی حکومت کے مطابق دہلی میں مقیم غیر ملکی سفیروں کے ایک اور وفد کو اس ہفتے کے آخر میں جموں و کشمیر روانہ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ دفعہ 370 کی منسوخی اور جموں و کشمیر کی تقسیم کے بعد یہ تیسرا غیر ملکی اور یورپی یونین کا دوسرا پارلیمنٹ کا وفد ہے جو کشمیر کا دورہ کرے گا۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ غیر ملکی سفیروں کے اس وفد میں امریکہ، جنوبی کوریا، ویتنام، بنگلہ دیش، مالدیپ، مراکش، فجی، ناروے، فلپائن، ارجنٹینا، پیرو، نائجیریا، ٹوگو اور گیانا کے افراد شامل تھے۔گذشتہ ماہ بھارت میں امریکی سفیر سمیت سفیروں کا پہلا وفد جموں و کشمیر کا دورہ کیا تھا۔(سی این آئی)
Comments are closed.