سرینگر/11فروری: مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے پاکستان کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں پر سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہماری فوج پاک فوج کو بھر پور جواب دے رہی ہے ۔انہو ں نے کہا کہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوںکا معاملہ با ر بار پاکستانی حکام کے ساتھ اٹھایا گیا تاہم پاکستان کی فوج ابھی باز نہیں آ رہی ہے کیونکہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کا بنیادی مقصدر سر پار سے جنگجو ئو ں کو کشمیر میں دھکیلنے کی کوشش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک جوانوں کی وجہ سے آج محفوظ ہیں اور سرحدوں پر ہماری فوج پاکستان کی ہر کارروائی کا بھر پور جواب دے دہی ہے ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق مرکزی وزیر دفاعراجناتھ سنگھ نے پاکستان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان 2003میں ہوئی جنگ بندی معاہدے کی بار بارخلاف ورزی کرتا آرہا ہے ۔ تاہم بھارتی فوج پاکستانی جارحیت کا بھر پور جواب دے رہی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ہماری فوج سرحدوں پر رات دن بڑی جانفشانی سے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں اور اپنا خون بہاکر ملک کی حفاظت کررہے ہیں ۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ آج ہمارا ملک ان ہی جوانوں کی بدولت محفوظ ہے اور عوام اپنے گھروں میں چین سے سو پارہے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ بھارتی فوج پاکستان کے ہر اُس اقدام کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے جو اقدام بھارت کے خلاف اُٹھایا جارہا ہے ۔ وزیر دفاع نے کہا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ اگرچہ بہتر تعلقات کا خواہاں ہے تاہم سرحدوں پر جو کچھ ہورہا ہے اس کے چلتے تعلقات بہتر کیسے ہوسکتے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ آج تک پاکستان کو بہت سے مواقع فراہم کئے جاچکے ہیں اور اب جب تک نہ پاکستان بھارت مخالف سرگرمیوں پر قدغن نہیں لگاتا اور بھارت کو مطلوب افراد کو بھارت کے حوالے نہیں کرتا تب تک بھارت پاکستان کے ساتھ کسی بھی قسم کے خارجی معاملات استوار نہیں کرسکتا ہے ۔ مرکزی وزیر دفاع راجنا تھ سنگھ نے لائن آف کنٹرول پر راندازی کے واقعات میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دراندازی کا مقصد یہ ہے کہ وادی کشمیر میں امن وامان کی صورتحال کو درہم برہم کیا جائے لیکن سیکورٹی فورسز حالات کو بنائے رکھنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حالیہ واقعات کے تناظر میں ریاست جموں وکشمیر میں چوکسی برتی جارہی ہے اور سیکورٹی ایجنسیوں سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ ہر وقت متحرک اور چوکس رہیں جبکہ جنگجوؤں کے منصوبوں کو ناکام بنانے کیلئے بھی سیکورٹی ایجنسیاں پوری طرح الرٹ پر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اب جبکہ وادی کشمیر امن کی صورتحال قائم ہورہی ہے لیکن سرحد پار کے عناصر سے خوش نہیں ہیں اور وہ لگاتار اس کو شش میں ہیں کہ حالات خراب کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ دراندازوں کو بھارتی علاقے میں داخل کرنے کیلئے سرحد پار سے ہی ہر طرح کی مدد مل رہی ہے ۔راجناتھ نے واضح کیا کہ سرحد پار عناصر کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر میں سرگرم جنگجوؤں کو حالات خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائیگی۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.