ملک کی معیشت آئی سی یو میں چلے جانے کا امکان ہے /سابق وزیر داخلہ پی چدامبرم

حکومت اصلی مدعو کے بجائے غیر ضروری مسائل اُبھار رہی ہیں

سرینگر10 فروری: سابق مرکزی وزیر داخلہ اور کانگریس کے سینئرلیڈر نے مرکزی حکومت کو ہدفہ تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ملک کو اس وقت اقتصادی بحران کا سامنا ہے تاہم حکومت اصل مدعو کے بجائے غیر ضروری مسائل ایوان میں اُٹھا رہی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ملک کی اقتصادی صورتحال آئی سی یو میں جانے کیلئے تیار ہیں۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق راجیہ سبھا میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سابق مرکزی وزیر داخلہ پی چدامبر م نے کہاکہ موجودہ مرکزی حکومت نے اگر فوری طورپر ملک کی اقتصادی صورتحال پر توجہ مبذول نہیں کی تو وہ دن دور نہیں جب اقتصادی صورتحال آئی سی یو میں چلے گی تب جا کر اس کو ٹھیک کرانا مشکل ہی نہیں ناممکن بھی ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ موجودہ مرکزی حکومت اصل مسائل کے بجائے غیر ضروری مدعے اُٹھا رہی ہیں ۔ سابق مرکزی وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے اقتصادی ماہرین مرکزی حکومت کو مشورہ دے رہے ہیں کہ وہ ملک کی اقتصادی صورتحال پر توجہ مبذول کرئے تاہم وہ غیر ضروری مسائل اُبھار کر لوگوں کو گمراہ کر رہی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ شہریت ترمیمی قانون کے نام پر بھاجپا نے پورے ملک کو یرغمال بنایا ہے ہر ریاست میں اس کے خلاف احتجاج ہو رہے ہیں تاہم حکومت کی جانب سے اس مسئلے پر بھی توجہ نہیں دی جارہی ہیں جو حیران کن ہے۔ انہوںنے کہاکہ جب ایک مریض کو اسپتال لے جایا جاتا ہے تو وہاں پر تعینات ڈاکٹر اُس کا علاج ومعالجہ کر تے ہیںتاہم اگر مریض کا وقت پر علاج نہ کیا جائے تو اُس کی موت لازمی ہے یہی صورتحال ملک کی معیشت کی ہے اگر اس بیماری کا علاج نہیں کیا گیا تو سب کچھ ختم ہو کررہ جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ مردہ غسل خانہ میں ہیں اور مرکزی حکومت سب کا ساتھ اور سب کا وکاس کے نعرے لگا رہی ہیں۔

Comments are closed.