غلام محمد سروڑی کیا دوسرے کانگریس لیڈران کے بھی ملی ٹینٹوں کے ساتھ روابط ہیں /بی جے پی صدر رینہ
کانگریس لیڈران ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث
سرینگر10 فروری//یو پی آئی // بھارتیہ جنتاپارٹی کے ریاستی صدر کانگریس لیڈران پر ملی ٹینٹوں کے ساتھ رابطے ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ سابق وزیر کو این آئی اے کی جانب سے طلب کرنا سنگین ہے اور جتنے بھی دوسرے لیڈروں کے جنگجوﺅں کے ساتھ مبینہ رابطے ہیں اُن کے خلاف بھی سخت کارروائی ہونی چاہئے۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق کانگریس لیڈر غلام محمد سروڑی کو این آئی اے کی جانب سے نئی دہلی طلب کرنے پر بھارتیہ جنتاپارٹی کے جموںوکشمیر صدر ”روندر رینہ “ نے کہاکہ اس کیس کی باریک بینی سے تحقیقات ہونی چاہئے۔ انہوںنے کہاکہ غلام محمد سروڑی گاندھی فیملی کا قریبی رکن ہے اور اُس کا ملی ٹینٹوں کے ساتھ رابطے ہونا خطرے کی علامت ہے۔ انہوںنے کہاکہ دوسرے کانگریس لیڈران بھی ملک مخالف سرگرمیوں کا حصہ رہ چکے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ کانگریس لیڈران ملک مخالف سرگرمیاں چلا رہے ہیں اور وہ ملی ٹینٹوں کی بھی مدد و اعانت کرکے ملک کے خلاف سازشیں رچا رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ غلام محمد سروڑی ہی نہیں بلکہ اُس کے اہلِ خانہ بھی جنگجوﺅں کی اعانت کر نے میں ملوث رہے ہیں لہذا اس کی باریک بینی سے تحقیقات ہونی چاہئے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی الگ ہو سکے۔
Comments are closed.