صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ میں سوائن فلوکے مریضوں میں اضافہ

ہسپتال میں 20سے 25مریض H1N1میں مبتلاء، الگ وارڈ قائم

سرینگر/10فروری: صورہ میڈیکل انسٹچیوٹ میں سوائن فلو میں مبتلاءمریضوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے اور ہسپتال انتظامیہ نے سوائن فلو میں مبتلاءمریضوں کو ایک الگ وارڈ میں انتہائی طبی نگہداشت میں رکھا ہے اس دوران معلوم ہوا ہے کہ ہسپتال 20سے 25مریض فلو میں مبتلاءہیں جبکہ ہسپتال منتظمین کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں قریب 11مریض فلو کے شکار ہیں تاہم انہیں الگ وارڈ میں اس لئے رکھا گیا ہے تاکہ دوسرے مریض اس وائرس کی لپیٹ میں نہ آئے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق صورہ میڈیکل انسٹی چیو ٹ میں سوائن فلو نے سر اٹھا کر انسٹی چیو ٹ انتظامیہ کو مخمصے میں ڈال دیا ہے اور کئی روز تک اس بیما ری کے پھیلا ﺅ سے متعلق بے خبر رہنے کے بعد اب ”وہ نا داں گر گئے سجدے میں جب وقت قیام آیا “ کے مصداق انسٹی چیو ٹ انتظامیہ نے مر یضوں کو علیٰحدہ وارڈس(Isolation Wards) میں منتقل کر دیا ہے ۔ایک تیما ر دار نے نام ظاہر نہ کر نے کی شرط پر کے پی ایس کو بتایا کہ ان کی والدہ کو چند روز قبل ہسپتال میں داخل کر ا لیا گیا تھا تاہم انہیں سوائن فلو یا اس سے جڑ ے کسی مر ض کی شکا یت نہیں تھی ۔انہوں نے کہا کہ کئی روز تک انسٹی چیو ٹ کے میڈیکل آبزرویشن وارڈ میں زیر علا ج رہنے کے بعد کل جب ان کا ایک تیما ر دار گھر چلا گیا تو ڈاکٹروں نے اسے واپس بلا نے کی صلا ح دی ۔انہوں نے کہاکہ چو نکہ وہ وادی کے ایک دور دراز علا قے میں رہتے ہیں اور گھر گئے تیما ردار کا شام کے وقت واپس سرینگر آنا ممکن نہیں تھا لہذاءڈاکٹروں نے اسے ایک ما سک (ما سک ) لگا نے کی صلا ح دی اور اینٹی بیا ٹک (Anti biotic) ادویا ت کے استعما ل کی صلا ح دی ۔انہوں نے کہا کہ انسٹی چیو ٹ کے ڈاکٹروں کو بھی اس با ت کا علم نہیں تھا کہ ہسپتا ل میں سوائن فلو کا مر ض پھیل گیا ہے اور کئی مر یضوں کے ٹیسٹ ایک ساتھ مثبت آنے کے بعد میڈیکل آبزرویشن وارڈ ،میں ایک ہیجا نی کیفیت پیدا ہو گئی اور ڈاکٹروں نے مر یضوں کو علیٰحدہ وارڈ(Isolation ward) میں منتقل کر نے کے علا وہ ان کے تیمارداروں کو بھی سختی کے ساتھ دوائی لینے کی صلا ح دی ۔ذرائع نے کے پی ایس کو بتا یا کہ میڈیکل آبزرویشن وارڈ کے گیا رہ مر یضوں کو آئسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے اور ان پر لگا تا ر نظر رکھی جا رہی ہے جبکہ انہیں سوائن فلو مخالف ادویا ت با قاعد گی کے ساتھ دی جا نے لگی ہیں ۔ذرائع کا مذید کہنا تھا کہ اس وقت علیٰحدہ (Isolation ward) وارڈ میں کم و بیش سولہ مر یض داخل ہیں اور ان کا علا ج و معالجہ چل رہاہے ۔کشمیر پریس سروس نے اس سلسلے میں جب صورہ میڈیکل انسٹی چیو ٹ کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق احمد جا ن سے استفسار کیا تو انہوں نے سوائن فلو کے پھیلنے کی تصدیق کر تے ہو ئے تاہم بتا یا کہ سوائن فلو ہسپتال میں ہی نہیں پھیلا ہے بلکہ اس مر ض میں مبتلا مر یضوں کو وادی کے مختلف ہسپتالوں سے یہاں منتقل کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال انتظامیہ نے کئی مر یضوں کے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد پہلے سے ہی قائم شدہ علیٰحدہ وارڈ میں انہیں منتقل کر دیا اور سب کا علا ج و معالجہ چل رہا ہے۔ڈاکٹر فاروق احمد جا ن نے آئیسولیشن وارڈ میں زیر علاج مریضوں کی کل تعداد گیا رہ بتا تے ہو ئے کہا کہ ڈاکٹر مر یضوں پر نظر بنا ئے ہو ئے ہیں اور سبھی مر یض خطرے سے با ہر ہیں اور لوگوں کو اس سلسلے میں گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے ۔ڈاکٹر فاروق جا ن کا کہنا تھا کہ سردیو ں میں سوائن فلو کا پھیلنا ایک عام سی با ت ہے اور ہسپتال اس وبا ءکا مقابلہ کر نے کے لئے مکمل تیاری کی حالت میں ہے .

Comments are closed.