25ممبران پر مشتمل یورپی یونین سفیروں کا ایک اور دورہ جموں کشمیر 12فروری سے متوقع
ضلعی ہیڈ کواٹروں کا دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیں گے ، اعلیٰ فوجی فسران بھی حالات سے آگاہ کرینگے
سرینگر/10فروری: جموںکشمیر کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے 20سے 25سفیروں پر مشتمل یورپی یونین کا دوسرا وفد ممکنہ طور پر 12فروری کو جموںکشمیر کے دورے پر وارد ہونگے ۔ جس دوران وہ ضلعی ہیڈ کواٹروں کا دورہ کرکے بھی زمینی صورتحال کا جائز لیں گے ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق گزشتہ ماہ جموں کشمیر کو دورہ کرنے والی یورپی یونین کی ٹیم کے بعد اب بیرون ممالک سے تقریبا 20 سے 25 سفیروں کا وفد جمو ں کشمیر کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے 12فروری کو وارد یو رہے ہیں ۔ معلوم ہوا ہے کہ 12فروری کو جموں کشمیر وارد ہونے والا وفد یہاں کی مجموعی صورتحال کی جانکاری لیں گے جبکہ دورے کے دوران یہ وفد ضلعی ہیڈ کواٹروں کا بھی دورہ کرکے وہاں کی صورتحال سے آگاہی لیں گے ۔ بتایا جاتا ہے کہ دورے کے دوران وفد جموں کشمیر کے فوجی کمانڈروں سے بھی ملاقی ہونگے جس دوران انہیں وہ جموں کشمیر کی موجودہ صورتحال کے بارے میں آگاہ کریں گے جبکہ انہیں اس بات کی جانکاری بھی دی جائے گئی کہ کس طرح سے پاکستان جموں کشمیر میں امن کے ماحول کو خراب کرنے میں مصروف ہے ۔ خیال رہے کہ جموں کشمیر اور لداخ کو یونین ٹریٹری میں تبدیل کرنے کے بعد یہ تیسرا بیرون ممالک وفد ہوگا جو جموں کشمیر کے دورے پر وارد ہوکر یہاں کی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ ماہ جنوری میں دورہ کشمیر کے دوران یوروپی یونین کے ممبران نے دورہ کرنے سے انکار کر دیا تھا لیکن اس بار یورپی یونین کے متعدد ارکان اس دورے پر راضی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ساوتھ بلاک میں یورپی یونین ہیڈز آف مشن سے ملاقات کی جہاں انہوں نے برسلز کے اپنے آنے والے دورے، غیر ملکی سفیروں کے جموں و کشمیر کے دورے اور شہریت ترمیم ایکٹ کے خلاف خدشات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔
Comments are closed.