سرینگر/08فروری/سی این آئی// فوج میں تعینات ایک میجر نے حیرت انگیز کارنامہ دکھاتے ہوئے اسنیپر بلیٹ سے حفاظت کیلئے ایک بلیٹ پروف جیکٹ تیار کیا ہے جس کے بارے میں دعوی کیا گیا ہے کہ یہ دنیا کا پہلا ایسا جیکٹ ہے جو 10 میٹرس کی دوری سے اے کے۔47 کی گولی کو روک سکتا ہے۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق بھارتی فوج میں تعینات میجر انوپ مشرا نے یہ بیلسٹک پروجیکٹ ابھیدا کے تحت تیار کیا ہے ۔ یہ بلیٹ پروف جیکٹ پورے جسم کی حفاظت کرے گا جو اسنیپررائفل کا بھی سامنا کرسکتا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ افسر ملٹری انجینئرنگ کے ہندوستانی فوجی کالج کے حصہ ہیں جن کو پرانی بلیٹ پروف جیکٹ پر گولی لگنے کے بعد بلٹ پروف جیکٹ بنانے کی ذمہ داری ملی تھی۔ اس کے ساتھ ہندوستانی فوج کے ملٹری انجینئرنگ کالج نے مشترکہ طور پر ایک پرائیویٹ فرم کے ساتھ ہندوستان کا پہلا اور دنیا کے سب سے زیادہ سستا گن شوٹ لوکیٹر تیار کیا ہے۔ جو چار سو میٹرس کی دوری سے گولی کی اصل لوکیشن کو پتہ لگا سکتا ہے ۔ یہ ٹیکنالوجی جلد سے دہشت گردوں کو پتہ لگانے اور انہیں ختم کرنے میں مدد کرتا ہے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.