ایم ایل سے ہوسٹل سرینگر سے مزید دو لیڈران رہا ، بعد میں گھر میں نظر بند

پی ڈی پی سنیئر لیڈر نعیم اختر پر پی ایس اے عائد ، ابھی تک چھ لیڈران پر پی ایس اے عائد

سرینگر/08فروری/سی این آئی// ایم ایل اے ہوسٹل سرینگر میں نظر بند سیاسی لیڈران کی رہائی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے دو لیڈران کورہا کرکے انہیں گھروں میں نظر بند کیا گیا ۔ اسی دوران معلوم ہوا ہے کہ پی ڈی پی کے سنیئر لیڈر اور سابق وزیر نعیم اختر پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کرکے انہیں گپکار میں سرکاری کواٹر پر نظر بند کیا گیا ۔ سی این آئی کے مطابق پانچ اگست کو جموں کشمیر کی خصوصی پوزیشن کی مسوخی کے بعد تین سابق وزرا ئے اعلیٰ سمیت درجنوں سیاسی لیڈران کی گرفتاری عمل میں لائی گئی جن میں سے ابھی تک متعدد کو رہا کیا گیا ۔ سیاسی لیڈران کی رہائی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے سنیچروار کو انتظامیہ نے نیشنل کانفرنس کے دو لیڈران کی رہائی عمل میں لائی ۔ سی این آئی کو معلوم ہوا ہے کہ ایم ایل اے ہوسٹل سرینگر میں مقید سیاسی لیڈران میں سے سنیچروار کی صبح نیشنل کانفرنس کے مبارک گل اور تنویرصادق کو رہا کیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ سنیچروار کی صبح ان دو لیڈران کو ایم ایل اے ہوسٹل سے رہا کیا گیا ۔تاہم رہائی کے ساتھ ہی انہیں گھروں میں دوبارہ نظر بند کر کے رکھا گیا ۔اسی دوران معلوم ہوا ہے کہ پی ڈی پی کے سنیئر لیڈر اور سابق وزیر نعیم اختر پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کرکے انہیں ایم 5ہٹ گپکار روڑ سرینگر منتقل کیا گیا ۔ نعیم اختر پر پی ایس اے عائد کرنے کے ساتھ ہی ابھی تک پی ایس اے عائد ہونے والے لیڈران کی تعداد چھ تک پہنچ گئی جن میں سابق وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ اور محبوبہ مفتی بھی شامل ہے ۔ قابل امر ہے کہ جموں کشمیر کی خصوصی پوزیشن کی منسوخی کے بعد نظر بند سیاسی لیڈران کو مرحلہ وار طریقوں میں رہا کیا گیا تا۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ آئندہ دنوں مزید کئی لیڈران کی رہائی عمل میں لائی جا رہی ہے

Comments are closed.