سرینگر/08فروری: دہلی بی جے پی کے سربراہ منوج تیواری نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی 50 سے زیادہ سیٹیں جیت کر قومی راجدھانی میں حکومت بنائے گی۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق دہلی الیکشن کے دوران بی جے پی سربراہ تیواری نے صحافیوں کو بتایا کہ میں اپنے بھائیوں اور دہلی کے لوگوں کو نیک خواہشات پیش کرتاہوں۔ ہم اپنی جیت کا انتظار کررہے ہیں۔ گزشتہ کچھ سالوں سے مجھے یہ احساس ہورہا ہے کہ بی جے پی حکومت بنائے گی۔ تاہم بی جے پی لیڈر نے اس ایک لیڈر کا نام لینے سے انکار کردیا ہے کہ کون وزیراعلی بنے گا اگر ان کی پارٹی اقتدار میں آتی ہے۔ دہلی میں ووٹنگ کیلئے دوہزار 688 مقامات پر تقریبا 13 ہزار ، 571 پولنگ اسٹیشنزبنائے گئے تھے۔ ان میں سے تین ہزار 141 اہم پولنگ اسٹیشنز ہیں اور 144 متوسط پولنگ اسٹیشنز ہیں۔ 2,04,830 ووٹرس 80 سال سے اوپر کے ہیں جبکہ 147 ووٹرس 100 سال کے اوپر کے ہیں۔ وزیراعلی اروند کیجریوال کی قیادت میں عام آدمی پارٹی(اے اے پی) دوبارہ اقتدار کے حصول کی امید کررہی ہے۔ بی جے پی بھی وزیراعظم کے نام پر اکثریت حاصل کرنے کی پرامید ہے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.