چین میں کورونا وائرس کے 3،143 نئے معاملات کی تصدیق

وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھکر 722ہوگئی ہے

سرینگر/08فروری: چین میں مہلک کورونا وائرس کے 3،143 نئے معامات کی تصدیق ہوئی ہے اور 73 مزید مریضوں کی موت ہونے کے ساتھ ہی اس سے اب تک مرنے والوں کی تعداد 722تک پہنچ گئی ہے۔ادھر امریکہ،بھارت ،پاکستان اوردیگرممالک میں کروناوائرس سے نمٹنے کیلئے سرکاری سطح پر اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق چین میں مہلک کورونا وائرس کے 3،143 نئے معامات کی تصدیق ہوئی ہے اور 73 مزید مریضوں کی موت ہونے کے ساتھ ہی اس سے اب تک مرنے والوں کی تعداد 722 تک پہنچ گئی ہے۔ چینی میڈیکل حکام نے جمعہ کو اطلاع دی کہ انہوں نے 31 صوبائی سطح کے علاقوں ، ڑ جیانگ پروڈکشن اور کنسٹرکشن کورپس میں پر کورونا وائرس کے 3،143 نئے معاملات کی تصدیق کی اور اس وائرس سے متاثر 73 اور لوگوں کی موت کی تصدیق کی ہے۔چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق جن 73 لوگوں کی موت ہوئی ہے ان میں صوبہ ہوبئی کے 69، جیلن، ہینان اور گوانگڈونگ اور ینن سے ایک ایک شامل ہیں۔ کمیشن نے بتایا کہ کورونا وائرس کے 4،833 نئے مشتبہ معاملے سامنے آئے ہیں اور 962 مریضوں کی حالت نازک ہے۔ 387 لوگوں کو صحتیاب ہونے کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔کمیشن نے بتایا کہ کورونا وائرس سے متاثر افراد کی کل تعداد 31،161 ہو گئی ہے اور اب تک اس سے 722لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ ابھی تک 26،359 لوگوں کے اس وائرس سے متاثر ہونے کا شبہ ہے اور 4،821 لوگوں کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ ابھی تک1،540 لوگوں کو صحتیاب ہونے کے بعد اسپتال سے چھٹی دی گئی ہے۔ اس نے بتایا کہ 3،14،028 لوگوں کو میڈیکل نگہداشت میں رکھا گیا تھا جن میں سے 26،762 کو جمعرات کو میڈیکل نگہداشت سے چھٹی دے دی گئی۔ اب بھی 1،86،045 لوگوں کو میڈیکل نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔

Comments are closed.