7منشیات فروش گرفتار ، بڑی مقدار میں ممنوعہ نشیلی اشیاءضبط /پولیس بیان
سرینگر07 فروری//: منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون جاری رکھتے ہوئے جموںوکشمیر پولیس نے بائی پاس ، بڈگام اور اونتی پورہ میں سات منشیات فروشوں کو دھر دبوچ کر اُن کے قبضے سے بڑی مقدار میں ممنوعہ نشیلی اشیاءبرآمد کرکے ضبط کی۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق سرینگر پولیس نے نیو بائی پاس کے نزدیک ناکہ چیکنگ کے دوران ایک بولیرو کو روک کر اُس کی تلاشی لی جس دوران اُس میں سوار تین افراد رمیش چندر ، روی کمار اور کاکہ رام ساکنان ریاسی کے قبضے سے تین سو گرام چرس اور ڈھائی سو گرام فکی برآمد ہوئی۔ پولیس نے تینوں کو حراست میں لے کر اس سلسلے میں ایف آئی آر زیر نمبر 18/2020کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کی۔ اسی طرح کی اور ایک کارروائی کے دوران بڈگام پولیس نے باس اسٹینڈ کھاگ کے نزدیک گلزار احمد شاہ ساکن ناگہ بل کھاگ کو حراست میں لے کر اُس کے قبضے سے 380گرام چرس برآمد کرکے تحویل میں لے لیا۔ پولیس نے معاملے کی نسبت ایف آئی آر زیر نمبر 02/2020کے تحت کیس درج کیا۔ دریں اثنا پانپور پولیس نے منظور احمد میر ، طاریق شیخ اور اویس گل ساکنان پانپور کو حراست میں لے کر اُن کے قبضے سے ممنوعہ نشیلی اشیاءبرآمد کرکے ایف آئی آر زیر نمبر 8/2020کے تحت کیس رجسٹر کیا۔
Comments are closed.