ڈبلیو ایچ او کورونا وائرس سے نمٹنے کےسلسلے میں میٹنگ کا انعقاد کرےگا

جینیوا،7فروری:عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)کورونا وائرس سے نمٹنے کے پیش نظر بین الاقوامی کارروائی کےلئے عالمی تحقیق اور جدت کےسلسلے میں میٹنگ کا انعقاد کرےگا۔
ڈبلیوایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈراس ایڈرینام گیبریس نے کہا،’’کورونا وائرس کے انفیکشن کو قابو کرنے کےلئے سائنس کی طاقت کا استعمال اہم ہے۔‘‘
انہوں نے کہا،’’کچھ سوال ہیں جن کے جواب ہمیں چاہیں اور ہمیں جلد از جلد نئے وسائل تیار کرنے کی ضرورت ہے۔ڈبلیو ایچ او تحقیقی ترجیحات کی شناخت کرنے اور اس سے متعلق کاموں میں تیزی لانے کےلئے سائنس داں برادری کو متحدکر کے اہم کردار ادا کررہا ہے۔‘‘
اس میٹنگ کا انعقاد جینوا میں 11اور 12فروری کو ’گلوبرریسرچ کولیبوریشن فار انفیکشن ڈیسیز پری پیئرڈنیس‘ کے تعاون سے منعقد کیاجائےگا۔
میٹنگ میں دنیا کے اہم سائنس داں،پبلک ہیلتھ ایجنسیوں سمیت میڈیکل اور تحقیق سے متعلق کئی لوگ اور تنظیمیں شامل ہوں گی۔میٹنگ میں کورونا وائرس کے ذرائع کی شناخت کرنے اور اس پر کنٹرول کرنے کے اقدامات کی تلاش کرنے پر تبادلہ خیال کیا جائےگا۔
یواین آئی۔

Comments are closed.