سرینگر /05 فروری/: ضلع پلوامہ میں منشیات کے خلاف مہم میں تیزی لاتے ہوئے لیتر پولیس نے خصوصی ناکہ چیکنگ کے دوران پانچ اسمگلروں کی گرفتاری عمل میں لاکر ان کو سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا جبکہ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں ہیرون اور دیگر نشیلی چیزیں بر آمد کی گئی ۔ ایس ڈی پی او لیتر نے اس کی تصد یق کرتے ہوئے بتایا کہ معاملے کی نسبت پولیس اسٹیشن لیتر میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔سی این آئی کے مطابق پلوامہ میں منشیات اسمگلروں پر لگام کسنے کیلئے پولیس نے اپنی کارروائیاں تیز کر دی ہے ۔ منگل کی شام ایس ڈی پی او لیتر غلام حسن اور ایس ایچ او کی قیادت میں پولیس کی ایک پارٹی نے نائینہ بٹہ پورہ کے نزدیک ایک خصوصی ناکہ چیکنگ کے دوران ایک گاڑی کو ورک کر اس کی تلاشی عمل میں لائی جس دوران گاڑی سے 2.7گرام ہیرون اور دیگر نشیلی ادویات ضبط کی گئی جبکہ اس ضمن میں گاڑی کو ضبط کرنے کے علاوہ اس میں سوار پانچ افراد جن کی شناخت زاہد رشید ولد عبد الرشید ساکنہ گائو کدل سرینگر ، فیصل الطاف ولد الطاف احمد ڈار ساکنہ گائو کدل ، احسن نعیم ولد محمد نعیم ڈار ساکنہ ماسئمہ ، عاقب بنی ولد غلام بنی ساکنہ مائسمہ اور جنید جاوید ولد مرحوم جاوید احمد ساکنہ گائو کدل کے بطور ہوئی ہے کہ گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔ ایس ڈی پی او لیتر غلام حسن نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے سی این آئی کو بتایا کہ پولیس اسٹیشن لیتر سے وابستہ پارٹی نے اس کام کو انجام دیا اور اس معاملے کی نسبت پولیس اسٹیشن لیتر میں ہی متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع پلوامہ خاص طور پر لیتر علاقے سے منشیات کا مکمل طور خاتمہ کرنے کیلئے پولیس کی کارروائیاں جاری ہے اور ضلع کو منشیات سے پاک و صاف رکھنے کیلئے مہم میں اور تیزی لائی جا ئے گئی تاہم اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے عوام کا تعاون لازمی ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.