حساس مقامات پر ناکے قائم ، مسافروں اور گاڑیوں کی کی جا رہی ہے چیکنگ
سرینگر /05 فروری/سی این آئی نگروٹہ جموں میں مسلح تصادم آرائی میں تین جیش جنگجو ئوں کی ہلاکت کے بعد سرینگر جموں شاہراہ پر سیکورٹی فورسز کو چوکس کر دیا گیا ہے جبکہ مختلف مقامات پر ناکہ بٹھا کر چیکنگ کا سلسلہ بھی تیز کر دیا گیا ہے ۔ سی این آئی کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سرینگر جموں شاہراہ پر نگروٹہ کے مقام پر مسلح خونین معرکہ آرائی کے بعد شاہراہ پر سیکورٹی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سرینگر سے جموں اور جموں سے سرینگر کی طرف آنے والے گاڑیوں کی تلاشی لی جا رہی ہے جبکہ حسا س مقامات پر اضافی سیکورٹی فورسز اہلکاروں کی تعیناتی کے علاوہ ناکے بھی بٹھا دئے گئے جہاں مسافر و مال بردار گاڑیوں کی با ریک بینی سے چیکنگ بھی کی جا رہی ہے ۔پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نگروٹہ جموں میں مسلح تصادم آرائی کے بعد سرینگر جموں شاہراہ کے مختلف مقامات پر سیکورٹی چوکس کر دی گئی ہے جبکہ تلاشی کارروائیوں کا سلسلہ بھی تیز کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ خفیہ اداروں سے یہ رپورٹ سامنے آ رہی ہے کہ سرینگر جموں شاہراہ پر عسکریت پسندوں کی نقل و حمل ہو سکتی ہے جس کے بعد سرینگر جموں شاہراہ پر نگرانی بڑھا دی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اہم مقاما ت پر گاڑیوں کی تلاشی لی جا رہی ہے جبکہ ساتھ ہی مسافروں سے بھی پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ خفیہ اداروں کی رپورٹس کے بعد سیکورٹی فورسز کوئی بھی خطرہ مول لینا نہیں چاہتی ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ سیکورٹی کوچوکس کرکے عسکریت پسندوں کے کسی بھی منصوبہ کو ناکام بنا یا جائے .
Comments are closed.