ہندوستان سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 20،600 سے زیادہ کیس سامنے آ چکے
سرینگر /05 فروری/: چین میں کروناوائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اورہر گزرتے دن مرنے والوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کے نتیجے میں وہاں پر غیر ملکیوں میں بے چینی بڑھ گئی ہے اور روزانہ سینکڑوں پروازیں مختلف ممالک کی طرف اُڑان بھر کر غیر چینیوں کو وہاں سے نکلارہی ہے ۔مہلوکین کی تعداد 500 کے قریب پہنچیدراصل کورونا وائرس کی دہشت پوری دنیا میں پھیل گئی ہے۔ یہ وائرس چین سے شروع ہوا اور اب دنیا کے درجنوں ممالک اس کی زد میں آگئے ہیں۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق چین میں کروناوائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اورہر گزرتے دن مرنے والوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کے نتیجے میں وہاں پر غیر ملکیوں میں بے چینی بڑھ گئی ہے اور روزانہ سینکڑوں پروازیں مختلف ممالک کی طرف اُڑان بھر کر غیر چینیوں کو وہاں سے نکلارہی ہے ۔مہلوکین کی تعداد 500 کے قریب پہنچی دراصل کورونا وائرس کی دہشت پوری دنیا میں پھیل گئی ہے۔ یہ وائرس چین سے شروع ہوا اور اب دنیا کے درجنوں ممالک اس کی زد میں آگئے ہیں۔ڈبلیو ایچ او نے چین کے باہر نو دیگر ممالک میں کورونا وائرس کے انسان سے انسانوں کے متاثر ہونے کے 27 کیسز کی فہرست تیار کی ہے۔ ہندوستان میں بھی اس کے کچھ مشبتہ معاملات سامنے آچکے ہیں۔ ابھی تک اس بیماری کی وجہ سے چین میں 500سے زیادہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ اس وائرس کو لے کر ائیر پورٹ پر سب سے زیادہ احتیاط برتی جارہی ہے۔ ہندوستان کے 21 ائیر پورٹس پر اس وائرس کو جانچ کے دائرے میں رکھا گیا ہے۔ جبکہ 24،324 افراد میں اس کے انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے۔چین کی سرکاری ہیلتھ کمیٹی نے ایک بیان جاری کر کے یہ اطلاع دی۔اس سے پہلے منگل کو جاری رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس سے 500 افراد ہلاک اور 20،438 معاملات کی تصدیق ہوئی تھی۔چین کی سرکاری ہیلتھ کمیٹی کے مطابق چار فروری کی آدھی رات تک اس کے 31 صوبوں سے اطلاع ملی ہے ، جس کے مطابق کورونا وائرس کے 24،324 معاملات کی تصدیق کی جا چکی ہے جس میں 3،219 لوگوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ 490 لوگوں کی موت ہو چکی ہے اور 892 لوگوں کو اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔وہیں دوسری جانب عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 20،600 سے زیادہ کیس سامنے آ چکے ہیں۔ڈبلیو ایچ او کی منگل کو جاری رپورٹ کے مطابق چین میں اب تک کورونا وائرس کے 20،471 معاملات کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 23،214 دوسرے لوگوں میں کورونا وائرس کے ہونے کا شبہ ہے۔ڈبلیو ایچ او کی تازہ رپورٹ کے مطابق چین سے باہر 24 ممالک میں کورونا وائرس کے 176 کیسز کی اب تک تصدیق ہو چکی ہے۔ڈبلیو ایچ او نے چین کے باہر نو دیگر ممالک میں کورونا وائرس کے انسان سے انسانوں کے متاثر ہونے کے 27 کیسز کی فہرست تیار کی ہے۔
Comments are closed.