جسمانی طور ناخیز افراد کو سرکار کی طرف سے معاونت دینے کے دعوے کھوکھلے

اننت ناگ کے باپ بیٹے سوشل ویلفیئر دفتر کے چکر کاٹتے ہوئے تھک گئے حاصل صفر !

سرینگر /05 فروری/: جسمانی طور ناخیز افراد کو سرکاری کی معاونت کے دعوے زمینی سطح پر کھوکھلے نظر آرہے ہیں اننت ناگ کے ایک کنبہ جہاں پر باپ آنکھوں کی بینائی سے محروم ہے جبکہ اسکا جواں سال بیٹا ٹانگوں سے معزور ہے تاہم سرکاری دفاتر کے چکر کاٹنے کے علاوہ انہیں آج تک کسی بھی طرح کی مدد نہیں کی گئی ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق عامر احمد میر ولد گلزاراحمد میر ساکنہ اندو شانگس اننت ناگ جس کی عمر 35سال عمربتایائی جاری ہے بچپن سے ہی ٹانگو سے معزور جبکہ اس کا والد بھی بچپن سے ہی آنکھوں کی روشنی سے محروم اس بدنصیب کنبے کی آج تک کسی بھی طرح سے سرکار ی ادارے نے مدد نہیں کی ۔ مذکورہ افراد نے محکمہ سوشل ویلفیئر کے خلاف اپنے سخت غم وغصے کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوںنے مذکورہ دفتر کے سینکڑوں چکر لگائے تاہم ابھی تک انہیں متعلقہ دفتر سے اپک بھی پیسے کی مدد نہیں ملی جبکہ مقامی گائوں والوں نے چندہ جمع کرکے عامر کیلئے ایک وہیل چیر خرید کر اسے دی جس پر بیٹھ کر وہ کہیں کہیں آتا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سرکار اگرچہ آئے روز بلند بانگ دعوے کررہی ہے کہ سرکار جسمانی طور ناخیز افراد کی ہر طرح سے بھر پور مدد کرتی ہے لیکن زمینی سطح پر سرکار کے دعوے کھوکھلے نظر آرہے ہیں۔ادھر ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفسیر نے سی این آئی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہاسطرح کاکیس ہماری نوٹس میںابھی تک نہیں آیا ہے انہوںنے کہا کہ ہمارے پاس وہیل چیر، ٹرے سائکل اور دیگر چیزیں موجود ہے جو جسمانی طور ناخیزافراد کیلئے ہی ہے ۔(سی این آئی )

Comments are closed.