پولیس کمپلیکس زیون میں سنسنی کا ماحول

پولیس اہلکار اور اُس کے بھائی کی لاشیں پُر اسرا رحالت میں برآمد

سرینگر04 فروری//یو پی آئی // پولیس کمپلیکس زیون میں پولیس اہلکار ار اور اُس کے بھائی کی لاش پُر اسرار حالت میں برآمد ۔ پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔ خبر رساں ایجنسی یوپی آئی کے مطابق پولیس کمپلیکس زیون میں اُس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب پولیس اہلکار سمیر جی کول اور اُس کے بھائی ویر جول کی لاشیں کمرے میں پائی گئی ۔ نمائندے کے مطابق پولیس کے اعلیٰ حکام جائے موقع پر پہنچے اور لاشوں کو تحویل میں لے کر اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔ ذرائع کے مطابق باور کیا جارہا ہے کہ سونے سے قبل مہلوکین نے گیس بخاری کا استعمال کیا ہو جس وجہ سے دم گھنٹے سے دونوں کی موت واقع ہوئی ہوگی تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ موصول ہونے کے بعد ہی موت کی وجوہات کے بارے میں پتہ لگ سکتا ہے۔

Comments are closed.