این آئی اے کی چھاپہ مار کارروائیاں جاری , کپواڑہ میں سرکاری ملازم کے گھر پر چھاپہ کاغذات ضبط


سرینگر04 فروری//یو پی آئی // قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے ) نے جنوبی کشمیر کے بعد ا ب شمالی کشمیر میں تلاشی کارروائیاں شروع کیں ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ تحقیقاتی ایجنسی نے جگر پورہ کپواڑہ میں سرکاری ملازم کے گھر پر چھاپہ ڈالا اور وہاں سے لیپ ٹاپ ، پین ڈرائیور ، بینک پاسپورٹ اور دوسرے کاغذات برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا ۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے ) نے کپواڑہ اور ہندواڑہ میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران اہم کاغذات ضبط کئے۔ معلوم ہوا ہے کہ این آئی اے کی ایک اعلیٰ سطحی ٹیم نے کپواڑہ کے جگر پورہ علاقے میں سرکاری ملازم کے گھر پر چھاپہ ڈالا اور کئی گھنٹوں تک مکان کی تلاشی لی ۔ تلاشی کے دوران این آئی اے نے پانچ بینک پاسپورٹ ، دو سم کارڈ ، دو موبائیل فون ، ایک لیپ ٹاپ اور دو پین ڈرائیوبرآمد کرکے ضبط کئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بدھ کے رو ز بھی این آئی اے نے کئی مقامات پر چھاپہ مار کارروائی کی جس دوران قابلِ اعتراض مواد برآمد کیا گیا ہے۔

Comments are closed.