3ہلاک چھ شدید طورپر زخمی ، حادثے کے بعد ایک نوجوان لاپتہ ہو گیا جس کی تلاشی جاری ہے /ڈی ایس پی ٹریفک
سرینگر04 فروری//یو پی آئی // رام بن اور ڈوڈہ میں ٹریکٹر ٹرالی اور ٹرک ڈرائیورکے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جاگرے جس کے نتیجے میں تین افراد کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی جبکہ آٹھ دیگر شدید طورپر زخمی ہوئے جبکہ ایک نوجوان حادثے کے دوران لاپتہ ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔ ڈی ایس پی ٹریفک نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق رام بن میں کیفٹ ایریا موڑ کے نزدیک ایک ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور کے قا بو سے باہر ہو کر دو سو فٹ گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میںٹرالی میں سوار چھ افراد شدید طورپر زخمی ہوئے ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی حکام جائے موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو فوری طورپر نزدیکی اسپتال منتقل کیا تاہم ڈاکٹروں نے الطاف احمد ولد غلام حسن نامی نوجوان کو مردہ قرار دیا۔ حکام نے زخمیوں کی شناخت رفیق احمد ولد عبدالعزیزساکن رام بن ، محمد حنیف ولد محمد رستم ساکن گگر ناگ رام بن ۔فاروق احمد ولد بشیر احمد ساکن رام بن کے بطور کی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ٹریکٹر ٹرالی میں مدثر احمد ولد عبدالرشید ساکن ہو چیک رام بن بھی سوار تھا تاہم اُس کا کئی پر اتہ پتہ نہیں چل سکا اور جنگلی علاقے میں اُس کو تلاش کیا جارہا ہے۔ یو پی آئی نے اس ضمن میں جب ڈی ایس پی ٹریفک رام بن اجے انند کے ساتھ رابط قائم کیا تو انہوںنے اس بات کی تصدیق کی کہ رام بن میں ہوئے ٹریفک حادثے میں ایک شخص کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ پانچ دیگر زخمی ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ حادثے کے بعد ایک نوجوان لاپتہ ہو گیا ہے جس کی تلاشی جاری ہے۔ ادھر ڈوڈہ میں چیکنگ پوائنٹ کے نزدیک ٹرک زیر نمبر JK01K-4667ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جاگرا جس وجہ سے ٹرک میں سوار تین افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طورپر نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا تاہم ڈاکتروں نے مہندر سنگھ ولد پھنت رام ساکن ڈوڈہ اور سرجیت سنگھ ولد دھیرج لال ساکن ڈوڈہ کو مردہ قرار دیا حادثے میں زخمی شخص کی شناخت ستپال ولد مست رام ساکن ڈوڈہ کے بطور ہوئی ہے۔
Comments are closed.