ہندوستان اور پاکستان کے مابین جنگی صورتحال ختم ہونے کے بعد،سوشل میڈیا پر دونوں جانب جنگ جاری ہے

فیس بک ، ٹویٹر اور دیگر ذرائع کا استعمال

سرینگر : ہندوستان اور پاکستان کے مابین فضائی و زمینی سرد جنگ ختم ہونے کے باوجو دسوشل میڈیا پر دونوں ممالک کے عوام درمیان زور دار جنگ جاری ہے ۔ فیس بُک ، ٹویٹر، انسٹراگرام اور دیگر سوشل میڈیا سائٹوں پر تیز ترار (کومنٹ)تاثرات دونوں جانب پیش کئے جارہے ہیں ۔ دونوں ممالک کی جانب سے ایک دوسرے کی فوج کے خلاف سخت نفرت اور اپنے فوجیوں کی تعریفوں کے پُل باندھے جارہے ہیں جبکہ سیاسی ، لیڈران ، فوجی افسران کے ساتھ ساتھ دونوں جانب فلمی سٹار اور کریکٹر بھی میدان میں آچکے ہیں ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق لیتہ پورہ پلوامہ میں ہوئے فدائین حملے کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے مابین بڑھتی کشیدگی کے بعد بھارتی فضائی کی جانب سے پاکستانی جنگلاتی علاقے بالاکوٹ پر بمباری کے بعد پاکستان کی جانب سے دفاعی کارروائی میں کئی بھارتی جنگی طیارے مار گرانے اور ایک پائلٹ کے گرفتار کرنے کے بعد دونوں ممالک کی سرحدوں پر کشیدگی اور آر پار گولہ باری سے سردجنگ جیسی صورتحال ختم ہونے کے باوجود بھی سوشل میڈیا پر دونوں جانب سخت جنگ جاری ہے ۔ دونوں ممالک کے عوام جن میں سیاست دان ، فوجی افسران و فوجی اہلکاروں کے علاوہ ممالک کے عام آدمی اس جنگ میں مصروف ہے ۔ اس جنگ میں دونوں جانب سخت ترین حملے جاری ہے ۔ اس کیلئے سوشل میڈیا کا فیس بک ، ٹویٹر ، انسٹرا گرام اور دیگر مساوی اپلیکیشنوں کا استعمال کیا جارہا ہے ۔ سوشل میڈیا پر بھارت اور پاکستان کے مابین نیوکلیائی جنگ ہونے کے قریب ہے ۔ دونوں جانب ایک دوسرے کی فوجی اور سیاسی لیڈران پر حملے کرتے ہیں جبکہ دفاع میں دونوں جانب اپنی فوج اور سیاسی لیڈران کی تعریفیں کی جاتی ہے ۔ سوشل میڈیا اب میدان جنگ میں تبدیل ہوچکا ہے ۔ تاہم اس صورتحال کے بیچ اگر کوئی خاموش ہے تو وہ کشمیری ہے کشمیری کسی بھی ملک کی حمایت یا مخالفت میں کوئی کمنٹ نہیں کرتے ہیں کیوں کہ ان کو معلوم ہے کہ ان کی ایک غلط کمنٹ سے ان کو خطرہ پہنچ سکتا ہے اسلئے انہوںنے ایک خاموشی میں ہی بہتری سمجھی ہے ۔

Comments are closed.