قصواروں کو سز ا ملے گی ،جموں کشمیر میں فورسز اہلکاروں پر ۔حملوں کو برادشت نہیں کیا جائے گا
سرینگر : بہار کی سرزمین سے پلوامہ حملے میں ہلاک ہوئے سی آر پی ایف اہلکاروںکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے وزیر اعظم ہند نر یندر مودی نے کہا کہ پورا ملک مہلوک اہلکاروں کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت خاموش نہیں بیٹھے گا اور پاکستان کا نام لئے بغیر کہا کہ حملے میں ملوثین کو اس کا بدلہ چکانا پڑیگا ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے لیکن جموں کشمیر میں فورسز اہلکاروں پر حملوں کو برادشت نہیں کیا جائے گا اورکسی بھی حملے کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق پٹنہ میں سنکلپ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریند ر مودی نے پلوامہ حملے میں ہلاک ہوئے سی آرپی ایف کے جوانوں کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پورا ملک ایک ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست چھوڑکرپورا ملک متحد ہوکراس مشکل وقت کا سامنا کرے گا۔وزیراعظم مودی نے کہا کہ پڑوسی خود اقتصادی بدحالی سے گزررہا ہے۔ اگرہمارے پڑوسی کو لگ رہا ہے کہ وہ ہندوستان کو غیرمستحکم کردے گا، تووہ بڑی غلطی کررہا ہے۔ اس حادثہ کے بعد ملک کا ساتھ دینے والے تمام ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حملہ کرنے والوں پرسخت کارروائی کریں گے۔نریندرمودی نے کہا کہ عسکریت پسندوں کے سرپرستوں کو بڑی قیمت ادا کرنی ہوگی۔ ہندوستان حملے کا منہ توڑ جواب دے گا۔ ملک کو بھروسہ دلانا چاہتا ہوں کہ قصورواروں کو چھوڑوں گا نہیں۔ تنقید کرنے والوں کا دکھ میں سمجھتا ہوں اوران کا احترام کرتا ہوں۔انہوں نے حملے کی زبردست الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارا پڑوسی ملک ہے ہم نہ صرف پاکستان کے ساتھ، بلکہ اپنے تمام پڑوسیوں کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔ ہم امن بھی چاہتے ہیں لیکن اگر ہندوستان پر کوئی دہشت گرد حملہ ہوتا ہے تو ہم اس کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں فورسز اہلکاروں پر حملے کے پیچھے براہ راست پاکستان کا ہاتھ ہے اور ایسے حملوں کو قطع برداشت نہیں کیا جائے گا۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بھارت کی طرف سے دوسری کا ہاتھ بڑھانے کے باوجود بھی پاکستان اپنی کرتوتوں سے باز نہیں آتا ہے۔پاکستان پر زور دیا کہ وہ جنگجوئوں کی پشت پناہی کرنا چھوڑ دئے نہیں تو بھارت بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے اہل ہے۔۔انہوںنے بتایا کہ سیکورٹی فورسز فوج کے جوان، نیم فوجی دستوں کے جوان کشمیر میں کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے اہل ہے اور جنگجوئوں کے حملوں کا منہ توڑ جواب دے رہے ہیں جس سے وہ خوش ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ملک کو سیکورٹی فورسز اور اپنے جوانوں پر فخر ہے۔انہوں نے سرحدوں پر ہندوپاک افواج کے درمیان فائرنگ اور گولہ باری کے بیچ پاکستان پر جنگ بندی معاہدے کے خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی طرف سے دوسری کا ہاتھ بڑھانے کے باوجود بھی پاکستان اپنی کرتوتوں سے باز نہیں آتا ہے ۔
Comments are closed.