ائیر اسٹرائیک: بی جے پی لیڈر یدی یورپّا کے شرمناک بیان کی ‘اَپنوں’ نے ہی کی تنقید

ہندوستانی فضائیہ کے ذریعہ پاکستان میں دہشت گرد ٹھکانوں پر کیے گئے ‘ائیر اسٹرائیک’ سے متعلق کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور بی جے پی ریاستی صدر بی ایس یدی یورپّا نے جو سیاسی تبصرہ کیا اس کے بعد وہ اپنوں کے بھی نشانے پر آ گئے ہیں۔ مودی کابینہ میں وزیر وی کے سنگھ نے انھیں سختی کے ساتھ نصیحت دی ہے کہ وہ ایسے کشیدہ ماحول میں سیاست نہ کریں۔ اس تعلق سے جنرل وی کے سنگھ نے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں انھوں نے لکھا ہے کہ ”بی ایس یدی یورپّا جی، میں آپ سے متفق نہیں ہوں۔ ہم ایک ملک کی شکل میں کھڑے ہیں۔ ہماری حکومت کے ذریعہ اٹھائے گئے قدم ملک کی سیکورٹی اور شہریوں کی حفاظت کے لیے ہیں نہ کہ کچھ اضافی سیٹ جیتنے کے لیے۔”

Comments are closed.