تجارتی انجمنوں اور سیول سوسائٹی کی مشترکہ کال، 22فروری کو3بجے کے بعد لالچوک بندھ،احتجاج کا اعلان
سرینگر /21فرور ی / سی این آئی بیرون ریاستوں میں کشمیریوں پر حملوں،جلائو ،گھیرائو اور انہیں تعلیمی اداروں و رہائشی ماکونوں سے بے دخل کرنے کے خلاف تجارتی انجمنوں کی مشترکہ قیادت اور سیول سوسائٹی نے22 فروری کو بعد از نماز جمعہ لالچوک میں احتجاجی مظاہروں اور3بجے کے بعد دکانوں کو مکمل بند کرنے کا اعلان کیا۔ سی این آئی کے مطابق شمالی ہند سمیت بھارت کی دیگر ریاستوں میں کشمیریوں پر حملے،انہیں عتاب کا نشانہ بنانے اور طلاب کو ہراساں کرنے کے پس منظر میں تجارتی انجمنوں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹرئز ،کشمیر اکنامک الائنس اور کشمیر ٹریڈرس اینڈ مینو فیکچرس فیڈریشن کے دھڑوں کے علاوہ جموں کشمیر کارڈی نیشن کمیٹی اور متحرک سیول سوسائٹی گروپ کشمیر سینٹر فار سوشیل اینڈ ڈیولپمنٹ اسڈئز نے سرینگر میں مشترکہ میٹنگ کے دوران ان واقعات پر سخت افسوس کا اظہار کیا۔ میٹنگ میں تجارتی و سیول سوسائٹی انجمنوں کے نمائندوں نے صورتحال کا جائزہ لیکر بتایا کہ کشمیریوں کو بیرون وادی نشانہ بنانہ نا قابل قبول ہیں اور کشمیری عوام اس کے خلاف اپنی آواز ہر صورت میں بلند کریں گے۔میٹنگ کے دوران متفقہ طور پر فیصلہ لیا گیا کہ اس صورتحال کو مد نظر رکھتے ہویئے22 فروری جمعہ کو تجارتی انجمنوں کے نمائندے اور سیول سوسائٹی ارکان لالچوک میں گھنٹہ گھر کے پاس احتجاجی دھرنا دینگے،جس کے دوران کشمیریوں کو عتاب کا نشانہ بانے کا سلسلہ بند کرنے اور انہیں بیرون وادی تحفظ فرہم کرنے کے علاوہ محفوظ راہداری و کشمیر واپسی کیلئے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا جائے گا۔ میٹنگ میں یہ فیصلہ بھی لیا گیا کہ دن کے3بجے کے بعد لالچوک میں تمام دکانیں اور تجارتی مراکز بند ہونگے۔میٹنگ میں موجود شرکاء کے مطابق ہری سنگھ ہائی اسٹرئٹ سے لیکر پولو ویو بشمول سرائے بالا،مہاراج بازار، ککربازار،کورٹ روڑ،مائسمہ،آبی گزر،ریڈکراس روڑ،گائو کدل،ریگل چوک اور لولچوک کے گرد نواح میں بطور احتجاج دکانیں بالکل مقفل کی جائنگے اور تالہ بند ہڑتال کیا جائے گا۔
Comments are closed.