مساجد، خانقاہوں اور آستانوں میں موسم کی بہتری کیلئے خصوصی دعائوں کی عوامی حلقوں کی اپیل
سرینگر : وادی میں موسم کی صورتحال مسلسل ابتر رہنے کی وجہ سے لوگ ذہنی کوفت کے شکار ہوچکے ہیںجبکہ موسم کی بہتری کیلئے عوامی حلقوں نے مساجد اور آستانوںمیں خداکے حضور سربسجود ہونے کی اپیل کی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق گذشتہ برس ماہ نومبر سے وادی میں موسم کی صورتحال مسلسل بگڑی ہوئی ہے اور اب تک قریب 10بار برفباری ہوئی جبکہ بارشیں بھی رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ مطلع مسلسل ابرآلود رہنے کے نتیجے میں لوگ کافی ذہنی دبائو محسوس کررہے ہیں ۔ معلوم ہوا ہے کہ موسم کی صورتحال مسلسل ابتر رہنے کی وجہ سے لوگوں کو زہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ جبکہ ماہرین ذہنی امراض کے مطابق موسم کی ابتر صورتحال کی وجہ سے ذہنی امراض میں اضافہ ہوسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ وادی کشمیر جہاں دہائیوں سے کشیدگی اور تنائو کا ماحول ہے یہاں پر موسم کی ابتر صورتحال کی وجہ سے بھی لوگوں کو ذہنی دبائو محسوس ہوتا ہے کیوں کہ لوگوںکو وٹامن ڈی کی کمی کا سامنا رہتا ہے ۔ خاص کر ضعیف العمر اور بیمار افراد کو کئی طرح کی پریشانیوں کا سامنا رہتا ہے خاص کر دل بے چین رہنا، کسی کا م میں جی نہیں لگنا، زیادہ دیر تک سونے کی خواہش رہنا اور اس کے ساتھ ساتھ موسم کی ابتر صورتحال سے زیادہ تر لوگ چڑچڑاپن محسوس کررہے ہیں ۔ اس صورتحال پر عوامی حلقوںنے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عوامی حلقوں نے مذہبی پیشوائوں ، ایمہ مساجد اور بزرگان دین سے التجاء کی ہے کہ موسم کی بہتری کیلئے مساجد اور خانقاہوں و آستانوں کے علاوہ دیگر مذہبی مقامات پر خصوصی دعائوں کا اہتمام کرکے بار گاہ الٰہی کے آگے سربسجود ہوکر اللہ تعلیٰ سے رحم کی اپیل کریں تاکہ موسم میں بہتری ہو۔
Comments are closed.