بھارتی الزام تراشیاں اور جارحانہ رویہ، خطے کے امن کے لیے نقصان دہ ہے۔ پاکستان

سرینگر16فروری /سی این ایس / پاکستانی سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کا کہنا ہے کہ بھارتی الزام تراشیاں اور جارحانہ رویہ خطے کے امن کے لیے نقصان دہ ہے۔سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کی جانب سے پاکستان میں تعینات غیر ملکی سفرا کو بریفنگ کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہا، تہمینہ جنجوعہ نے تیسرے روز افریقی ممالک کے سفراء کو بریفنگ دی جس کا مقصد پلوامہ حملے کے بعد بھارتی پروپیگنڈے کا جواب اور حکومت پاکستان کا موقف پیش کرنا تھا۔سیکریٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت میں جان بوجھ کر پاکستان مخالف جذبات کو ہوا دی جارہی ہے، بھارت پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگا رہا ہے، پاکستان پر بغیر تحقیقات اور بنا شواہد الزام تراشیاں بھارت کا پرانا رویہ ہے، بھارتی الزام تراشیاں اور جارحانہ رویہ خطے کے امن کے لیے نقصان دہ ہے۔

Comments are closed.