پلوامہ کی فرضی تصویروں پر سی آر پی ایف نے جاری کیا انتباہ

نئی دہلی: ریزرو پولس فورس (سی آر پی ایف) نے پلوامہ حملے کے سلسلے میں سوشل میڈیا میں چل رہی فرضی تصویروں کو شیئر نہ کرنے کی درخواست کی ہے اور کہا کہ کشمیری طالب علموں کے ساتھ بدسلوکی کی خبریں غلط ہیں۔

سی آر پی ایف نے اتوار کو ٹوئٹر پر جاری ایک مشورے میں کہا کہ پلوامہ حملے میں شہید ہوئے جوانوں کی فرضی تصویریں سوشل میڈیا پر پھیلائی جا رہی ہیں۔ ایسی فرضی تصویروں کو شیئر یا پسند نہیں کیا جانا چاہیے۔

سی آر پی ایف نے کہا کہ ”اس طرح کی بات سامنے آئی ہے کہ کچھ نفرت پھیلانے والے عناصر شہیدوں کے کٹے پھٹے جسموں کی فرضی تصویریں سوشل میڈیا پر پھیلانے کی کوششیں کررہے ہیں لیکن ہم متحد ہیں۔” مشورے میں کہا گیا ہے کہ ایسی تصویریں یا پوسٹ شیئر نہیں کی جانی چاہیے۔ ایسی تصویریں اور پوسٹ کی اطلاع ‘ویب پرو ایٹ سی آر پی ایف ڈاٹ گو ڈاٹ ان’ پر دی جاسکتی ہے۔

Comments are closed.