پلوامہ حملہ : چین،روس اور امریکہ نے سخت افسوس کااظہار کیا

حملے کے مجرموں اورانجام دینے والوں کو سزا دی دینے کا کیا مطالبہ

سرینگر: امریکہ نے جموں و کشمیر کے پلوامہ میں جمعرات کی شام ہوئے حملے میں ہندوستان کے ساتھ کھڑے ہوتے ہوئے پاکستان کے خلاف سخت موقف اختیار کیا ہے۔اس دوران چین نے پلوامہ میں ہوئے حملے کی مذمت کی ہے۔ چین نے ایک بیان جاری کر کے کہا ہے کہ اس حادثہ سے وہ حیران رہ گیا ہے اورواقع کی سخت مذمت کرتا ہے۔ادھر روس کے صدرولادی میرپتن نے کہا کہ ان کے احساسات ہندوستان کے ساتھ ہیں، ہم اس گھناونے جرم کی سخت مذمت کرتے ہیں، اس حملے کے مجرموں اورانجام دینے والوں کو بے شک سزا دی جانی چاہئے ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا مانیٹرنگ کے مطابق امریکہ نے جموں و کشمیر کے پلوامہ میں جمعرات کی شام ہوجنگجوئیانہ حملے میں ہندوستان کے ساتھ کھڑے ہوتے ہوئے پاکستان کے خلاف سخت موقف اختیار کیا ہے۔ امریکہ نے پاکستان کی عمران خان حکومت کو انتباہ دیتے ہوئے جمعہ کو کہا کہ وہ تمام دہشت گرد تنظیموں کو تعاون اور ان کو تحفظ دینا فوری طور پر بند کرے۔وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری سارہ سینڈرز نے بیان جاری کر کے کہا ’’پاکستان اپنی سرزمین سے ہونے والی تمام سرگرمیوں اور عسکری تنظیموں کو مدد کرنا فوری طور پر بند کرے‘‘۔سارہ سینڈرز نے کہا ’’اس حملہ سے امریکہ اور ہندوستان کے درمیان عسکرت کے خلاف مہم اور تعاون کو مضبوط کرنے کے ہمار ے عزائم مضبوط ہوئے ہیں۔ امریکہ پاکستان حمایت یافتہ جنگجوتنظیم کی طرف سے کئے گئے اس گھناؤنے حملے کی سخت سے سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہے‘‘۔ انہوں نے مزید کہا، "اس حملے میں جان گنوانے والوں کے اہل خانہ، حکومت ہند اور ہندوستان کے لوگوں کے تئیں ہم تعزیت کا اظہار کرتے ہیں‘‘۔قابل ذکر ہے کہ ہندوستان نے پلوامہ میں سیکورٹی فورسز پر حملہ پر سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں سرگرم ملی ٹنٹ گروپ جیش محمد ( جے ایم) نے اس حملے کوانجام دیا ہے۔ ہندوستان نے اقوام متحدہ اور دیگر ممالک سے پاکستان حمایت یافتہ ملی ٹینٹ گروپوں پر پابندی لگائے جانے کی اپیل کی۔سی این آئی کے مطابق ادھر چین نے پلوامہ میں ہوئے حملے کی مذمت کی ہے۔ چین نے ایک بیان جاری کر کے کہا ہے کہ اس حادثہ سے وہ حیران رہ گیا ہے اورواقع کی سخت مذمت کرتا ہے۔ حالانکہ چین نیایک بارپھرمسعود اظہرپرپابندی لگانے کے لئے اقوام متحدہ سے اپیل کی تھی، لیکن چین ایک بارپھراس کے خلاف ہے۔ چین نے مسعود اظہرپرپابندی عائد کرنے کی اپیل مسترد کردی ہے۔وہیں ہندوستان میں روس کے سفیرنے پلوامہ حملے پرافسوس کا اظہارکیا ہے۔ سی این آئی مانیٹرنگ۔ اس کے ساتھ ہی روس کے صدرولادی میرپتن نے کہا کہ ان کے احساسات ہندوستان کے ساتھ ہیں، ہم اس گھناونے جرم کی سخت مذمت کرتے ہیں، اس حملے کے مجرموں اورانجام دینے والوں کو بے شک سزا دی جانی چاہئے۔واضح رہے کہ جمعرات کو دوپہر3:20 بجے آئی ای ڈی دھماکہ سے سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آرپی ایف) کے قافلے کی ایک بس کو نشانہ بنایا گیا۔ اس حملے میں 38 سی آرپی ایف جوان مارے گئے۔ پلوامہ کے اونتی پورا کے گوری پوراعلاقے میں سی آرپی ایف کے قافلے پرجنگجوئوںنے آئی ای ڈی سے حملہ کیا تھا۔

Comments are closed.