خورشید گنائی نے سری نگر آرمی بیس ہسپتال کا دورہ کیا، زخمی سی آر پی ایف جوانوں کی عیادت کی

ہمہامہ سی آر پی ایف مرکز میں شہدأ کی جسد خاکی پر گل دائرے رکھے

سری نگر: گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی نے آج فوج کے 92بیس ہسپتال کا دورہ کیا اور وہاں پلوامہ کے دہشت گردانہ حملے میں زخمی ہوئے سی آر پی ایف کے جوانوں کی عیادت کی۔
سی آر پی ایف کانوائی پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے مشیر موصوف نے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اِظہار کیا۔اُنہوں نے اس حملے میں زخمی ہوئے افراد کی جلد صحتیابی کی دعاکی۔
بعد میں مشیر موصوف نے ہمہامہ کے سی آر پی ایف مرکز کا دورہ کیا اور کل کے حملے میں شہید ہوئے جوانوں کی جسد خاکی پر گل دائرے رکھے۔

Comments are closed.