حملے میں سی آر پی ایف اہلکاروں کی ہلاکت قابل افسوس، ایسے حملوں کو برادشت نہیں کیا جائے گا / نرملا سیتا رامن
سرینگر: پانپور میں سی آر پی ایف کانوائی پرحملے پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نریندرمودی نے پڑوسی ملک اور جنگجوئوں کوسخت وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ حملہ کے لئے عسکریت پسندوں کو کوبڑی قیمت ادا کرنی پڑے گی۔ادھر مرکزی وزیر دفاع نرملا سیتا رامن نے کہا کہ ہندوستان پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے لیکن جموں کشمیر میں فورسز اہلکاروں پر حملوں کو برادشت نہیں کیا جائے گا اورکسی بھی حملے کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق لیتہ پورہ اونتی پورہ میں عسکریت پسندوں کے حملے میں 49سی آر پی ایف اہلکاروں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے وزیراعظم نریندرمودی نے پڑوسی ملک اور جنگجوئوں کوسخت وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیرکے پلوامہ ضلع میں سی آرپی ایف کے اوپرہوئے بڑے حملہ کے لئے انہیں بڑی قیمت ادا کرنی پڑے گی۔ وزیراعظم نے سی آرپی ایف کے جوانوں کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پورا ملک ایک ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست چھوڑکرپورا ملک متحد ہوکراس مشکل وقت کا سامنا کرے گا۔وزیراعظم مودی نے کہا کہ پڑوسی خود اقتصادی بدحالی سے گزررہا ہے۔ اگرہمارے پڑوسی کو لگ رہا ہے کہ وہ ہندوستان کو غیرمستحکم کردے گا، تووہ بڑی غلطی کررہا ہے۔ اس حادثہ کے بعد ملک کا ساتھ دینے والے تمام ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حملہ کرنے والوں پرسخت کارروائی کریں گے۔نریندرمودی نے کہا کہ عسکریت پسندوں کے سرپرستوں کو بڑی قیمت ادا کرنی ہوگی۔ ہندوستان حملے کا منہ توڑ جواب دے گا۔ ملک کو بھروسہ دلانا چاہتا ہوں کہ قصورواروں کو چھوڑوں گا نہیں۔ تنقید کرنے والوں کا دکھ میں سمجھتا ہوں اوران کا احترام کرتا ہوں۔ ادھر مرکزی وزیر دفاع نرملا ستیا رامن نے حملے کی زبردست الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارا پڑوسی ملک ہے ہم نہ صرف پاکستان کے ساتھ، بلکہ اپنے تمام پڑوسیوں کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔ ہم امن بھی چاہتے ہیں لیکن اگر ہندوستان پر کوئی دہشت گرد حملہ ہوتا ہے تو ہم اس کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں فورسز اہلکاروں پر حملے کے پیچھے براہ راست پاکستان کا ہاتھ ہے اور ایسے حملوں کو قطع برداشت نہیں کیا جائے گا ۔نرملا ستیا رامن کا کہنا تھا کہ بھارت کی طرف سے دوسری کا ہاتھ بڑھانے کے باوجود بھی پاکستان اپنی کرتوتوں سے باز نہیں آتا ہے ۔وزیر دفاع نے پاکستان پر زور دیا کہ وہ جنگجوئوں کی پشت پناہی کرنا چھوڑ دئے نہیں تو بھارت بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے اہل ہے ۔سیتا رامن نے کہا میں یہ سمجھنے سے قاصر ہوں کہ جب بھارت نے پاکستان کے ساتھ بہترین تعلقات کو مزید خوشگوار بنانے سے متعلق ہاتھ بڑھایا تو وہ ایسا کیوں کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا ہمسایہ ملک ہے اور اس کے ساتھ ہم دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں ۔انہوںنے بتایا کہ سیکورٹی فورسز فوج کے جوان، نیم فوجی دستوں کے جوان کشمیر میں کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے اہل ہے اور جنگجوئوں کے حملوں کا منہ توڑ جواب دے رہے ہیں جس سے وہ خوش ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ملک کو سیکورٹی فورسز اور اپنے جوانوں پر فخر ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان بھارت کا پڑوسی ہے اور ہم پاکستان کے ساتھ بہترین تعلقات کے خواہاں ہیں تاہم انہوں نے سرحدوں پر ہندوپاک افواج کے درمیان فائرنگ اور گولہ باری کے بیچ پاکستان پر جنگ بندی معاہدے کے خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی طرف سے دوسری کا ہاتھ بڑھانے کے باوجود بھی پاکستان اپنی کرتوتوں سے باز نہیں آتا ہے ۔
Comments are closed.