سرینگر: پلوامہ حملے کے بعد ریاستی گورنر ستیہ پال ملک کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبد اللہ نے کہا ہے کہ گونر ستیہ پال ملک پر اپنی بنیادی ذمہ داریاں انجام دینے میں ناکام ہو گیا ہے ۔ انہوں نے گورنر سے کہا کہ وہ پلوامہ خود کش حملے میں زخمی ہوئے سی آر پی ایف اہلکاروں کی عیادت کے لئے تشریف لائیں ۔سی این آئی کے مطابق سماجی رابطہ عامہ کی وئب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ایک ٹویٹ میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے لکھا ہے کہ ریاستی گورنر اپنی بنیادی ذمہ داری کو انجام دینے میں ناکام ہوئے ہیں، وہ وادی آکر زخمیوں کی عیادت پر تمام نیوز چینلوں پر نمودار ہونے کو ہی ترجیح دیتے ہیں اور کسی طرح محبوبہ جی اور مجھے ہر چیز کے لئے ذمہ دار ٹھہراتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ بات انتہائی پریشان کن ہے کہ جموں کشمیر میں سب سے بڑا حملہ ہوتا ہے اور بعض نیوز چینلز یہ بات باور کرانے میں مصروف عمل ہیں ۔عمر نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں گورنر موصوف کو ناصحانہ انداز میں لکھا ‘محترم گورنرملک، ایک ایسے شخص کی نصیحت ہے جس نے 6 برسوں تک جموں کشمیر پر حکومت کی ہے برائے مہربانی انٹریو دینے کے سلسلے کو بند کریں یہ کام اپنے مشیروں پر چھوڑیں۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.