جموں میں کشمیری مسلمانوں کی جائیداد کو نقصان پہنچنانے اور انہیں زد کوپ کرنا ناقابل برداشت عمر عبدا ﷲ، محبوبہ مفتی ،غلام احمد میر

گورنر انتظامیہ جموں میں مقیم کشمیریوں کو فوری طورپر سیکورٹی فراہم کریں

سرینگر15؍؍فروری؍ جے کے این ایس؍؍ نیشنل کانفرنس ، پی ڈی پی اور کانگریس نے گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جموں میں مقیم کشمیریوں کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات اُٹھائیں۔ نیشنل کانفرنس کے کارگذار صدر کے مطابق کشمیریوں کے مالہ و جائیداد کو نقصان پہنچانا ناقابل برداشت ہے اور انتظامیہ ایسے افراد کی نشاندہی کریں جنہوں نے کشمیریوں کی جائیداد کو نذر آتش کیا۔ جے کے این ایس کے مطابق گوجر نگر اور اُستاد محلہ جموں میں کشمیریوں کی جائیداد کو نقصان پہنچانے کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے نیشنل کانفرنس ، پی ڈی پی اور کانگریس نے یک زبان ہوتے ہوئے گورنر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جموں میں کشمیریوں کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کیلئے فوری طورپر اقدامات اُٹھائیں۔ نیشنل کانفرنس کے کارگذار صدر عمر عبدا ﷲ نے ٹویٹر پر لکھا کہ جموں میں کشمیریوں پر حملے تشویشناک ہے اور اس سلسلے میں انتظامیہ کو فوری طورپر اقدامات اُٹھانے چاہیں۔ عمر عبداﷲکے مطابق جموں میں مقیم کشمیریوں کی سیکورٹی کو یقینی بنانا گورنر کی ذمہ داری ہے۔ ادھر پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے بھی جموں میں کشمیریوں پر بلوائیوں کی جانب سے حملہ کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ محبوبہ مفتی نے گورنر انتظامیہ سے کشمیریوں کو سیکورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ محبوبہ مفتی کے مطابق حملہ ملی ٹینٹوں نے کیا کشمیریوں کا اس سے کیا واسط اور جموں میں مقیم کشمیریوں پر کن طاقتوں نے حملہ کروایا اس کی ہر سطح پر جانچ پڑتال ہونی چاہئے۔

Comments are closed.