ویڈیو: گیارہویں جماعت میں فیل قرار دئے گئے طلبہ کا بورڈ آفس بمنہ میں زور دار احتجاج

بورڈ حکام کے خلاف اور جنگجو کمانڈر کے حق میں نعرہ بازی ، بورڈ افس کی شدید توڑ پھوڑ
ناکام طلبہ اپنے جوابی پرچوں کی نقل حاصل کرکے اپنی کارکردگی خوددیکھیں/بورڈ حکام

سرینگر/14فروری/سی این آئی/ گیارہویں جماعت کے سالانہ امتحانی نتائج میں فیل قرار دئے گئے طلبہ نے جمعرات کو بمنہ سرینگر میں اسٹیٹ بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کے خلاف زور دار احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے بورڈ افس کی تھوڑ پھوڑ کی جبکہ احتجاجی طلا ب نے اسلام و�آزای کے حق میں نعرہ بازی کرنے کے علاوہ زاکر موسی اور نوید جٹ کے حق میں بھی نعرے بلند کئے ۔ اسی دوران بورڈ حکام نے واضح کیا کہ نتائج کو لیکر اگر کسی بھی طلاب کو کوئی شکایت ہو گی تو وہ مکمل طریقہ کار اختیار کرکے بورڈ میں اپنی شکایات درج کر سکتا ہے جس پر نظر ثانی کی جائیگی ۔ سی این آئی کے مطابق اسٹیٹ بورڈ آف اسکول ایجوکیشن بمنہ سرینگر میں جمعرات کی صبح اس وقت اسلام وآزادی کے حق میں نعروں کی گونج سنائی دی جب گیارہویں جماعت کے امتحانی نتائج میں فیل قرار دئے گئے طلاب کی بڑی تعداد نے بورڈ احاطے میں بورڈ حکام کے خلاف شدید نعرہ بازی کی ۔سٹی رپورٹر کے مطابق جمعرات کی اعلیٰ صبح بڑی تعداد میں طلبا و طالبات نے بورڈ احاطے میں جمع ہو کر خراب نتائج کیخلاف احتجاج کیا اور الزام عائد کیا کہ انہیں جان بوجھ کر فیل کیا گیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ احتجاجی طالب علموں نے بورڈ کے دفتر میں کھڑکیوں کے شیشے توڑ دئے اور توڑ پھوڑ بھی کی۔جبکہ اس دوران انہوں نے عسکری کمانڈروں کے حق میں بھی نعرہ بازی کی جس کے کچھ ویڈیوز، جو وائرل ہوئے ہیں، میں کئی احتجاجی طالب علموں کو بورڈ آفس میں توڑ پھوڑ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے اور ذاکر موسیٰ کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے بھی سنا جاسکتا ہے۔بورڈ کے ایک سنیئر افسر نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گیارہویں جماعت میں فیل قرار دئے گئے طالب علموں نے بورڈ آفس میں احتجاجی مظاہرے کئے اور مطالبہ کیا کہ انہیں نمبرات دیکر پاس کیا جائے تاہم ایسا ممکن نہیں ہے اور یہ صرف ایک ہی پرچے میں کیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ احتجاجی طالب علموں نے بورڈ کے دفتر میں کھڑکیوں کے شیشے توڑ دئے اور توڑ پھوڑ بھی ۔ بورڈ حکام کے مطابق احتجاج طالب علموں کو چاہئے کہ وہ اپنے جوابی پرچوں کی نقل حاصل کرکے اپنی کارکردگی خوددیکھیں یا مذکورہ پرچوں کی دوبارہ مارکنگ کیلئے درخواست دیں۔انہوں نے کہا کہ طالب علموں نے بورڈ کے دفتر میں امن و قانون کی صورتحال پیدا کی جس کو لیکر بورڈ حکام پولیس طلب کرنے پر مجبورہوگئے جنہوں نے صورتحال کو قابو میں کرلیا۔واضح رہے کہ گذشتہ روز ظاہر کئے گئے گیارہویں جماعت کے نتائج میں مجموعی طور 62101میں سے39401طالب علم کامیاب قرار پائے ہیں۔

Comments are closed.