ویڈیو: زنگم پٹن میں کہرام،سڑک حادثے میں بارہ سالہ لڑکی لقمہ اجل
سرینگر: کپوارہ میں اس وقت کہرام مچ گیا جب کئی روز تک سرینگر جموں وشاہرا ہ پر درماندہ رہنے کے بعد گھر لوٹ رہی اس دس سالہ لڑکی لقم کی لاش علاقہ میں پہنچائی گئی جو پٹن میں سڑ ک حادثے میں از جان ہوئی۔سی این ایس کے مطابق کپوارہ سے سرینگر آرہی ایک زیئلو گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوئی اور زنگم پٹن میں پیٹرول پمپ کے نزدیک پلٹ گئی جس کے نتیجے میں آربن احد دختر عبدالحد صوفی ساکنہ آرمپورہ کپوارہ نامی لڑکی گاڑی کے نتیجے آکر موقع پر ہی لقمہ اجل بن گئی۔ معلوم ہوا ہے کہ مذ کورہ لڑ کی اپنے گھر والوں سے جموں میں کئی روز تک درماندہ رہنے کے بعد ان کے ساتھ گھر لوٹ رہی تھی۔ حادثہ ہوتے ہی جائے جگہ پر لوگوں کی ایک بڑی تعداد جمع ہو ئی جس کے دوران اگر مذ کورہ لڑ کی کو اسپتا ل پہنچا نے کی کو شش کی تاہم وہ راستے میں دم توڑ ہو چکی تھی۔ ایس ایچ اؤ پٹن اطہر پرویزملک نے کہا کہ اس سلسلے میں پولیس نے ایک اےٖف آ ئی زیر نمبر 13/2019کے تحت کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔انہوں نے کہا کہ جب وہ جائے حادثہ پر پہنچے تو لڑ کی دم توڑ چکی تھی۔
Comments are closed.