ویڈیو: بارشیں اور برف باری کا سلسلہ جاری۔رام بن میں شہر ی ازجان۔ مکان تباہ

شاہراہ دوسرے روز بھی یکطرفہ ٹریفک کیلئے کھلی۔ درماندہ گاڑیاں سرینگر کی طرف روانہ

heavy landslide in chabba Demote District Ramban.

Must watch VideoA video from chabba demote heavy landslide in chabba Demote District Ramban.

Posted by Tameel Irshad on Wednesday, 13 February 2019

سرینگر: محکمہ مو سمیات کی پیشن گوئی کے عین مطابق وادی کے بالائی ومیدانی علاقوں میں دوران شب ہی موسلادھار بارشوں اور برف باری کا سلسلہ بد ھ کے روز دن بھر جارہا۔ رام بن میں دو برفانی تودوں کی زد میں آکر ایک شہری زندہ دفن ہوگیا جبکہ ایک رہاشی مکان تباہ ہوگیا۔اس دوران سرینگر جموں وشاہراہ دوسرے روز بھی یکطر فہ ٹریفک کیلئے کھلی رہی اور گاڑیوں کو جموں سے سرینگر آ نے کی اجاز ت دی گئی جبکہ درماندہ گاڑیوں کو اولین ترجیح میں سرینگر کی طرف روانہ کیا گیا ۔سی این ایس کے مطابق محکمہ موسمیات نے13 اور 14 فروری کو بارشوں اور برفباری کی پیش گوئی کی ہے جس کے تحت منگل اور بد ھ کی درمیانی شب ٹنل کے آرپار بارشیں برف باری ہو ئی ہے ۔ شہر سرینگر میں بارشوں اور برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے دن بھر جاری رہا۔ سرینگرشہرسمیت بارہمولہ ، کپوارہ ، بڈگام ، گاندربل ، پلوامہ اننت ناگ اور کولگام کے بالائی ومیدانی علاقوں میں بارشوں کے ساتھ برفباری کا سلسلہ رات سے ہی جاری تھا۔ادھرگلمرگ ، کونگہ ڈوری افروٹ پہاڑیوں اورمضافاتی علاقوں میں گذشتہ شب سے برفباری ہورہی ہے جبکہ ٹنگمرگ کے ملحقہ علاقہ جات میں بھی با رشوں کے ساتھ برفباری کا سلسلہ جاری رہا۔اس دوران سونہ مرگ،لداخ کے بیشتر علاقوں،پہلگام مژ ھل،ٹیٹوال،گریز ،زوجیلااور اوڑی کے بالائی علاقوں میں بھی تازہ برفباری کی اطلاعات ملی ہیں۔ لداخ کے مختلف علاقوں میں بھی برفباری کا آغاز ہوا اور کرگل ساتھ ساتھ سانکو،دراس ،پانی کھر اور دیگر ملحقہ علاقوں میں بھی جم کر برفباری ہوئی۔یوس مرگ ،افروٹ ،سادھنا ٹاپ ،فرکیاں گلی ،میلیال ،مژھل اور اس کے مضافاتی علاقوں میں تازہ برفباری ریکارڈ کی گئی۔اس دوران بارہمولہ ،سوپور ،پٹن ،بڈگام ،پلوامہ ،اننت ناگ ،قاضی گنڈ،کولگام ،گاندربل اور وادی کے دیگر قصبہ جات میں دن بھر برفباری اور بارشوں کا سلسلہ جاری رہا۔ کپوارہ کے بالائی علا قوں کے مژھل ،کیرن ،کر ناہ،سادھنا میں برف باری جا ری ہے۔ پہاڑی ضلع شوپیان کے ساتھ ساتھ پڑوسی ضلع پلوامہ میں بھی شام تک برف باری اوربارشوں کا سلسلہ جاری تھا ۔کپوارہ ضلع میں ہلکی بارف باری کا سلسلہ شروع ہوا تاہم پورے ضلع میں وقفے وقفے سے برف باری اور موسلا دار بارشوں کا سلسلہ جاری تھا۔شوپیان کے بالائی اور میدانی علاقوں میں منگل کی رات سے وقفہ وقفہ سے برفباری جاری ہے کچھ جگہوں پر گلی کوچوں میں پانی بھرا رہا جس کے نتیجے میں لوگوں کو مشکلات پیش آئے۔دریں اثناجموں شاہراہ یک طرفہ ٹریفک کے لئے کھلی رہی اور بدھ کو چودہ سومال بردر گاڑیاں اشیائے ضروریہ لیکر جواہر ٹنل پار کرکے وادی کے اندر داخل ہوگئی ہیں۔مذکورہ شاہراہ کو گذشتہ روز حالیہ برفباری اور پسیاں گر آنے کے سات روز بعد یک ٹریفک کیلئے جزوی طور کھولا گیا۔ٹریفک حکام نے کہا کہ آج بھی شاہراہ پردرماندہ گاڑیوں کو ہی چلنے کی اجازت دی گئی۔ بارشوں کے بیچ رام بن میں دو برفانی تودے گر آئے جن کی زد میں آکر ایک شہری زندہ دفن ہوگیا جبکہ ایک رہاشی مکان تباہ ہوگیا۔ رامدگلی، ہلا داندرتھ علاقے کا رہنے والا سلام الدین گجر نامی شہری اْس وقت لقمہ اجل بن گیا جب وہ اپنے گھر کے نزدیک ایک برفانی تودے کی زد میں آگیا۔ایس ایچ او، رامبن ،وجے کوتوال کے مطابق سلام الدین تودے کی زد میں آنے کے بعد موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ایک اور برفانی تودہ مذکورہ ضلع کے مانگت گاؤں میں گر آیا جس نے جمال الدین نامی شہری کے گھر کو زد میں لایا۔حکام کے مطابق مذکورہ مکان تودے کی زد میں آکر تباہ ہوگیا تاہم خوش قسمتی سے حادثے کے وقت گھر کے اندر کوئی نہیں تھا۔

Comments are closed.