سر ینگر میں گاڑیاں چرانے کا منظم نیٹ ورک پردہ فاش۔ ایک شخص چوری شدہ گاڑی سمیت گرفتار

بڈگام میں تین منشیات فروش گرفتار۔ بڑی مقدار میں فکی اور نشہ آور ادویات کی ٹکیاں برآمد۔ مذ ید تحقیقات شروع

سرینگر: سرینگر پولیس نے گاڑیاں چرانے کا ایک منظم نیٹ ورک کا پردہ فاش کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کرکے اسکی تحویل سے چرائی گئی گاڑی کو برآمد کی۔ادھربڈگام پولیس نے تین منشیات فروشوں کی گرفتاری عمل میں لا کر اْن کے قبضے سے بڑی مقدار میں فکی اور نشہ آور ادویات کی ٹکیاں برآمد کرکے ضبط کیں۔سی این ایس کے مطابق سرینگر پولیس نے گاڑیاں اْڑانے والے ایک چور کی گرفتاری عمل میں لائی ہے جو چھوٹی بڑی گاڑیوں پر ہاتھ صاف کرکے انہیں ریاست کے مختلف علاقوں میں فروخت کیا کرتا تھا۔ مدثر اشرف ولد محمد اشرف ساکنہ کوکر مسجد نوا کدل نے پولیس اسٹیشن صدر سرینگر میں رپورٹ درج کی کہ اْس کی کار زیر نمبر JK01E7211کو حیدر پورہ کے نزدیک نامعلوم افراد نے چْرا لیا ہے۔پولیس نے اس سلسلے میں ایف آئی آر زیر نمبر 18/2019زیر دفعہ379آر پی سی کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔ چنانچہ تفتیش کے دوران پولیس کو معلوم ہوا ہے کہ گلزار احمد خان ولد شوکت احمد ساکنہ ملک محلہ ملنگ گام بانڈی پورہ نے گاڑی کو چْرایا ہے۔ جانچ پڑتال کے دوران مذکورہ شخص نے تفتیشی ٹیم کے سامنے اپنا جرم قبول کیاجس کے بعد پولیس نے اْس کی نشاندہی پر چْرائی گئی گاڑی کو برآمد کرکے ضبط کیا۔ اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہے۔ادھرسماج کو منشیات سے پاک کرنے کی خاطر پولیس کی جانب سے چھیڑی گئی مہم کے تحت بڈگام پولیس نے تین منشیات فروشوں کی گرفتاری عمل میں لا کر اْن کے قبضے سے بڑی مقدار میں فکی اور نشہ آور ادویات کی ٹکیاں برآمد کرکے ضبط کیں۔ اس سلسلے میں پولیس پوسٹ ہمہامہ میں ایف آئی آر زیر نمبر 24/2019کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔ پولیس نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف قانون نافذ کرنے والے ادارے کو مطلع کریں تاکہ اس بدعت کا قلع قمع کیا جاسکے۔پولیس نے واضح کیا ہے کہ منشیات فروشی کے ناجائز دھندے میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔پولیس کی جانب سے منشیات اور نشیلی ادویات کے خلاف چلائی جا رہی مہم کامقصد لوگوں کو منشیات سے پاک ماحول فراہم کرنا مقصود ہے۔منشیات فروش سماج کیلئے ناسور بن چکے ہیں لہذا اس بیماری کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے ہر ایک کو اپنا دستِ تعاون پیش کرنا چاہئے تاکہ نوجوان نسل کو ب بری عادتوں میں مبتلا ہونے سے دور رکھا جاسکے۔

Comments are closed.